مواد پر جائیں
کھیل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 51 رنوں سے ہرایا

Awaze Bihar3 منٹ پڑھیں

جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کاک (90) کی جارحانہ بلے بازی اور اوٹنیل بارٹمین کی شاندار گیندبازی کی بدولت دوسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستان کو 51 رن سے شکست دے کر سیریز 1۔1 سے برابر کرلی۔214 رنز کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 162 رن آوٹ ہوگئی ۔
ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا نے پہلے ہی اوور میں وکٹ گنوا دی۔ شبھمن گل اپنی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ لُنگی اینگیڈی کی باہر جانے والی گڈ لینتھ بال پر وہ سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ گل کو ریزا ہینڈرکس نے کیچ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے دو اوورز میں سلامی بلے بازوں کی وکٹیں گنوائیں ۔ اس اوور کی آخری گیند پر ابھیشیک شرما 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں مارکو یانسن نے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر کپتان سوریا کمار یادو 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں مارکو یانسن نے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ یانسن کو یہ دوسری وکٹ ملی۔ انہوں نے ابھیشیک شرما (17 رنز) کو بھی کیچ آؤٹ کیا۔
214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے پاور پلے کے اندر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ شبھمن گل صفر، ابھیشیک شرما 17 اور کپتان سوریا کمار یادو 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اکشر اور تلک کی جوڑی نے اس کے بعد اننگز کو سنبھالا۔ لیکن آٹھویں اوور میں ہندوستان نے چوتھی وکٹ بھی گنوا دی۔ اوور کی تیسری گیند اوٹنیل بارٹ مین نے آف اسٹمپ کی جانب گڈ لینتھ پر پھینکی۔ اکشر پٹیل نے کورز کی جانب شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن ڈونووان فریرا کے ہاتھوں کیچ ہوگیا۔ اکشر نے 21 رنز بنائے۔
13ویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے جارج لنڈے کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کا اسکور100 رن تک پہنچایا ۔ 14ویں اوور میں تلک ورما نے لُنگی اینگیڈی کی تیسرے گیند پر چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
ہندوستان کی پانچویں وکٹ 15ویں اوور میں اس وقت گری جب ہاردک پانڈیا 20 رنز بنا کر لوئیتھو سپاملا کی گیند پر ڈیوال بریوس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔16ویں اوور کی دوسری گیند پر جیتیش آؤٹ ہونے سے بچ گئے ۔ہندوستان کا چھٹا وکٹ 18ویں اوور میں گرا۔ جیتیش شرما 27 رنز بنا کر لوتھو سیپاملا کی گیند پر اورٹنیل بارٹ مین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما 62 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ہندوستان ٹیم مقررہ 20 اوور میں آل آوٹ ہوگئی۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اترنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کاک اور ریزا ہینڈرکس کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 38 رن کا اضافہ کیا۔ پانچویں اوور میں ورون چکرورتی نے ریزا ہینڈرکس (8) کو آوٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑ دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے کپتان ایڈن مارکرم نے کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ 83 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ بارہویں اوور میں ورون چکرورتی نے ایڈن مارکرم (29) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ سولہویں اوور میں جیتیش نے سنچری کی جانب بڑھ رہے کوئنٹن ڈی کاک کو رن آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔
کوئنٹن ڈی کاک نے سات چھکے اور پانچ چوکے لگا کر 90 رن کی اننگز کھیلی۔ ڈیوال بریوس (14) کو اکشر پٹیل نے چوتھی وکٹ کے طور پر آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ڈونووان فریرا نے 16 گیندوں میں 30 رنز اور ڈیوڈ ملر نے 12 گیندوں میں 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کے لیے ورون چکرورتی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں