مواد پر جائیں
Awaze Bihar
قومی

پائلٹ کی کمی کے سبب انڈیگو نے 750 سے زیادہ پروازیں منسوخ کیں

2 منٹ کی پڑھائی

نئی دہلی، پائلٹ کی کمی کے سبب انڈیگو کی پروایں جمعہ کے روز تیسرے دن بھی متاثر رہیں، بڑے ہوائی اڈوں پر 750 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، گزشتہ روز 550 سے زیادہ منسوخ کی گئی تھیں۔ ایئر لائن نے جمعہ کے روز دہلی ہوائی اڈے پر تمام 235 پروازیں بند کر دی ہیں، جبکہ چنئی میں آپریشن شام 6 بجے تک متاثر ہونے کی امید ہے۔ ممبئی، بنگلورو اور حیدرآباد میں بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن نے اس افراتفری کی وجہ پائلٹ کی کمی کو بتایا ہے اور موسم سرما میں دباؤ کی وجہ سے اور اضافہ ہو گیا ہے۔ انڈیگو نے آپریشنز کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے نئے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشنز (ایف ڈی ٹی ایل) کے قوانین میں جزوی نرمی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ فروری 2026 تک مکمل تعمیل کی توقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی ہوائی اڈے پر انڈیگو کی تمام 235 پروازیں ہفتہ کی آدھی رات تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔
رکاوٹوں کے درمیان انڈیگو نے جمعرات کی شام مسافروں اور اسٹیک ہولڈرز سے معافی مانگی، جو اس کے نیٹ ورک میں وسیع آپریشنل مسائل سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایئرلائن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ''ہماری ٹیمیں، ایم او سی اے، ڈی جی سی اے، بی سی اے ایس، اے اے آئی اور ایئرپورٹ آپریٹرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں، تاخیر کے اثرات کو کم کرنے اور آپریشنز کو دوبارہ معمول پر لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔'' ''ہم مسافروں کو ان کی طے شدہ پروازوں میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے مسلسل آگاہ کر رہے ہیں اور ایئرپورٹ جانے سے قبل فلائٹ اسٹیٹس چیک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انڈیگو نے پریشانیوں کے لیے معذرت کی اور جلد سے جلد آپریشن کو بحال کرنے کا وعدہ کیا۔
مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کی جانب سے بلائی گئی ایک جائزہ میٹنگ میں ایئر لائن نے تسلیم کیا کہ نئے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشنز (ایف ڈی ٹی ایل ) قوانین، جو آرام کی مدت بڑھانے اور ڈیوٹی کے اوقات کو محدود کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، کاک پٹ عملے کی مسلسل کمی کے درمیان وسائل کے دباؤ کو تیز کر دیا ہے۔ ایئر لائن نے اپنے آپریشنز کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے اصولوں میں جزوی رعایت کی درخواست کی ہے۔

قومی کی مزید خبریں

سب دیکھیں