آر ایس ایس کا نوجوانوں و خواتین پر توجہ بڑھانے کا فیصلہ


ناگپور۔ دارالعلوم مومنپورہ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 91 مدارس (مکتب) قائم ہیں، جہاں تقریباً 2200 طلبہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں نورانی گراؤنڈ، مومنپورہ، ناگپور میں دینیات (سوال و جواب) مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس مقابلے میں مختلف مدارس کے 408 طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ طلبہ کا انتخاب کیا گیا۔ پہلی پوزیشن تحریم فاطمہ (مدرسہ حفظ الایمان، ٹھیکہ)، دوسری پوزیشن محمد اجیم (مدرسہ حفظ الایمان، ٹھیکہ)، تیسری پوزیشن آمنہ فردوس (مدرسہ نورالہدیٰ، ٹیمکی)، چوتھی پوزیشن مسعود عالم (مدرسہ تعلیم القرآن، بھانکھیڑا) اور پانچویں پوزیشن عبدالرحمٰن (مدرسہ تعلیم النور، بنکر کالونی) نے حاصل کی۔
اس پروگرام کی صدارت قاری مسعود نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مفتی اکرم نے انجام دیے۔ مقابلے کا اہتمام حافظ شمیم نے کیا۔ اس موقع پر مفتی محمد ظہیر قاسمی، قاری صابر (صدر، جمعیت علماء ارشد مدنی)، سراج قاسمی (صدر، جمعیت علماء)، مولانا محمد زبیر، مولانا محمد شعیب قاسمی، محمد شاہد قاسمی، مولانا عتیق الرحمٰن، مدرسہ دارالعلوم کے صدر عبدال رشید، سیکریٹری جاوید اختر اور عتیق قریشی (سیکریٹری، جمعیت علماء ارشد مدنی، ناگپور) بطورِ خاص موجود تھے۔







