مواد پر جائیں
Awaze Bihar
قومی

نتیش کمار نے مودی سے ملاقات کی، سمراٹ چودھری و للن سنگھ بھی نظر آئے

1 منٹ کی پڑھائی

نئی دہلی، 22 دسمبر (یواین آئی) وزیراعلی نتیش کمار نے پیر کو راجدھانی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ریاست میں حالیہ انتخابات کے بعد دسویں بار وزیراعلی بننے کے بعد مسٹر کمار کا دہلی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں مسٹر کمار کے ساتھ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سمراٹ چودھری اور مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ، جنہیں للن سنگھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بھی موجود تھے۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر کمار نے وزیر اعظم کو ریاست کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا اور مرکزی حکومت کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ مسٹر مودی بہار میں نتیش کمار کی زیرقیادت وزراء کونسل کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پٹنہ گئے تھے۔

قومی کی مزید خبریں

سب دیکھیں