مواد پر جائیں
Awaze Bihar
قومی

وزیر اعظم مودی نے مہاپری نروان دِوس پر ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

1 منٹ کی پڑھائی

نئی دہلی، 06 دسمبر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ کے احاطے میں ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو مہاپرینروان دِوس پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انصاف، مساوات اور آئینی اصولوں کے تئیں ڈاکٹر امبیڈکر کا غیر متزلزل عزم ملک کی پیش رفت کے لیے مشعل راہ بنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی کاوشوں نے نہ صرف انسانی وقار کی پاسداری کی بلکہ جمہوری اصولوں کو مضبوط بنیادیں دیں، جن سے آنے والی نسلیں متاثر ہوئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب ملک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، تو ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات قوم کے راستے کو اسی طرح روشن کرتے رہیں گے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ''مہاپرنیروان دِوس پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہیں۔ اُن کی دور اندیش قیادت، انصاف، برابری اور آئینی قدروں کے تئیں ان کی غیرمتزلزل عزم ہندوستان کے قومی سفر کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ انسانی وقار کے تحفظ اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے اُن کی خدمات سے کئی پیڑھیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ''

قومی کی مزید خبریں

سب دیکھیں