مواد پر جائیں
سیاست

اترپردیش اسمبلی اجلاس: کف سیرپ کے معاملے پر اپوزیشن اراکین نے واک آؤٹ کیا

Awaze Bihar1 منٹ پڑھیں

اترپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن سماج وادی پارٹی کے ارکان نے کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان میں خوب ہنگامہ آرائی کی۔ انہوں نے ایوان سے واک آؤٹ کرکے احتجاج کیا اور ودھان بھون احاطے میں بھی احتجاج کیا۔ پیر کی صبح گیارہ بجے اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے کوڈین کھانسی کیسیرپ کا مسئلہ اٹھایا۔ معاملہ اٹھاتے ہی ایس پی ارکان نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے خوب دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں اسپیکر کی یقین دہانی پر وہ اپنی نشستوں پر واپس چلے گئے۔ اس کے بعد ایس پی ارکان نے ودھان بھون احاطے میں چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کے سامنے احتجاج کیا۔ کوڈین کھانسی کے سیرپ اور دیگر مسائل پر ایس پی ارکان نے نعرے لگائے اور حکومت پر حملہ کیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ اتر پردیش میں کوڈین کھانسی کے شربت سے ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔

دوسری زبان میں: English · हिन्दी

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں