مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
قومی

گجرات انڈین مجاہدین مقدمہ:عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیئے منظور

Awaz E Bihar3 منٹ کی پڑھائی

دوران سماعت عدالت میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ چاند قریشی،ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد و دیگر موجود تھے۔اس قبل کی سماعتوں پر اسی بینچ نے پھانسی کی سزا پانے والے دو ملزمین محمد تنویر اور احمد باوا کی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے پھانسی کی سزاؤں پر اسٹے دے دیا تھا۔ عمر قیدکی سزا پانے والے ملزم کی یہ پہلی اپیل ہے جسے عدالت نے سماعت کے لیئے منظور کرتے ہوئے استغاثہ کو نوٹس جاری کی۔

گجرات انڈین مجاہدین مقدمہ میں گجرات ہائی کورٹ سے عمر قید کی سزاپانے والے ایک ملزم کی اپیل پر آج سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت عمل میں آئی جس کے دوران کورٹ نے ملزم کی اپیل کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

جاری ریلیز کے مطابق جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بینچ جس کا حصہ سندیپ مہتا اور جسٹس اپریش کمار ہیں نے ممبئی سے تعلق رکھنے والے محمد صادق اسرار شیخ کی اپیل پر سماعت کی۔ ملزم صادق کی پیروی سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے ملزم کی پیروی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ سیشن عدالت اور گجرات ہائی کورٹ نے ملزم کو ایک دوسرے ملزم کے بیان کی بنیاد پر عمر قید کی سزا دی ہے جبکہ جس ملزم نے عرضی گذار صادق اسرار شیخ کے خلاف گواہی دی تھی عدالت نے اسے مقدمہ سے بری کردیا ہے۔سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروالے نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم سے پولس تحویل میں لیئے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اس کے باوجود ہائی کورٹ نے ملزم کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم 5/ نومبر 2008/ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے نیز ملزم کی ایماء پر تیار کیئے گئے پنچ نامہ میں کس جگہ کا پنچ نامہ کیا گیا اس کا ذکر نہیں ہے، سینئر ایڈوکیٹ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کو انتہائی کمزور ثبوت و شواہد کی بنیا دپر عمر قید کی سزا ملی ہے جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔سینئر ایڈوکیٹ گوروا گروال کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کیا اور پھانسی کی سزا پانے والے ملزمین کی اپیلوں کے ساتھ منسلک کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔ آج دوران سماعت عدالت میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ چاند قریشی،ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد و دیگر موجود تھے۔اس قبل کی سماعتوں پر اسی بینچ نے پھانسی کی سزا پانے والے دو ملزمین محمد تنویر اور احمد باوا کی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے پھانسی کی سزاؤں پر اسٹے دے دیا تھا۔ عمر قیدکی سزا پانے والے ملزم کی یہ پہلی اپیل ہے جسے عدالت نے سماعت کے لیئے منظور کرتے ہوئے استغاثہ کو نوٹس جاری کی۔

واضح رہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے 38/ملزمین کی پھانسی اور 11/ ملزمین کی عمر قید کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھا۔ نچلی عدالت نے احمد آباد اور سورت میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزامات ثابت ہونے پر ملزمین کو سزائیں سنائی تھیں۔گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ملزمین کے اہل خانہ نے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات کرکے قانونی امداد طلب کی تھی۔ 49/ میں سے 35/ ملزمین نے جمعیۃن علماء مہاراشٹر سے قانونی امداد طلب کی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا میں یکے بعد دیگرے ملزمین کی اپیلیں داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔

قومی کی مزید خبریں

سب دیکھیں