مواد پر جائیں
کھیل

میں ابھی کہیں نہیں جا رہا، اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کر دیا

Awaze Bihar1 منٹ پڑھیں

عثمان خواجہ کے بعد کیا اسٹیو اسمتھ بھی ریٹائر ہو رہے ہیں؟ اس سوال کا جواب خود اسمتھ نے دوٹوک انداز میں دے دیا ہے۔ سڈنی ٹیسٹ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ وہ ابھی کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اسٹیو اسمتھ نے عثمان خواجہ کے نقشِ قدم پر چلنے سے انکار کر دیا ہے۔
اسمتھ نے عثمان خواجہ کے ساتھ اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ نے ہمیشہ اپنی محنت سے مشکلات کا مقابلہ کیا۔ عثمان ایک کمال کے کھلاڑی ہیں، ان کے خلاف بچپن سے کھیلنا ایک اعزاز رہا۔2018 میں پاکستان کے خلاف خواجہ کی پرفارمنس کو کیریئر کا بہترین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے میرا میدان میں موجود رہنا ضروری ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ عثمان خواجہ اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنائیں گے۔

دوسری زبان میں: English · हिन्दी

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں