مواد پر جائیں
سیاست

منریگا پر پارلیمنٹ میں واقعی بلڈوزر چلایا گیا: کانگریس

Awaze Bihar2 منٹ پڑھیں

کانگریس نے کہا ہے کہ منریگا قانون کو ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں جو کارروائی کی گئی، اس پر کانگریس پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کا یہ بیان بالکل درست ہے کہ مودی حکومت نے منریگا کے نام پر پارلیمنٹ میں بلڈوزر چلا دیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے ایک بیان میں منریگا کو ایک انقلابی اسکیم قرار دیتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ مودی حکومت نے اس اسکیم کو ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بلڈوزر چلایا ہے۔
کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ منریگا کے بنیادی کردار کو بدل دیا گیا ہے، اس اسکیم کے اصل ڈھانچے کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور دیہی، محروم اور استحصال زدہ طبقات کو جو روزگار فراہم کیا جا رہا تھا، اسے ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے منریگا کے تین اصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا اصول روزگار کی فراہمی، دوسرا روزگار کے ذریعے مقامی برادری کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور ذریعۂ معاش کو یقینی بنانا اور تیسرا یہ کہ پہلے گرام پنچایت طے کرتی تھی کہ کس کو کہاں اور کب روزگار دیا جائے گا لیکن اب یہ فیصلہ مرکزی حکومت کرے گی۔ مسٹر جے رام رمیش نے بی جے پی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا، بی جے پی کو مہاتما گاندھی کے نام سے اور کانگریس کے دور میں بنائے گئے قوانین سے شدید نفرت ہے۔ یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان لوگوں نے اس معاملے میں اتنی عجلت کیوں کی۔ جو نیا قانون بنایا گیا ہے، اس پر ریاستوں سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔ اس سے ریاستی حکومتوں کی مالی حالت مزید خراب ہو جائے گی۔ اس پر کانگریس پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ پارلیمنٹ میں بلڈوزر چلایا گیا ہے۔

دوسری زبان میں: English · हिन्दी

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں