مواد پر جائیں
کھیل

نمیبیا بے بس، نیدرلینڈز نے سات وکٹوں سے فتح سمیٹ لی

Awaze Bihar1 منٹ پڑھیں

باس ڈی لیڈے کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت نیدرلینڈز نے منگل کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں نمیبیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی شروعات اچھی نہ رہی اور تیسری اوور میں میکس او ڈاؤڈ (7) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد باس ڈی لیڈے نے مائیکل لیوٹ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 30 رنز کی شراکت قائم کی۔ لیوٹ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کولن ایکر مین 32 رنز بنا سکے۔ نیدرلینڈز نے 18 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ باس ڈی لیڈے نے 48 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 72 رنز بنائے، جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔باس ڈی لیڈے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 156 رنز تک محدود رکھا۔ نمیبیا کی جانب سے نکول لافٹی ایٹن نے 42 اور یان فرائلنک نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیدرلینڈز کی طرف سے لوگن وین بیک اور باس ڈی لیڈے نے دو، جبکہ آرین دت اور فریڈ کلاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری زبان میں: English · हिन्दी

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں