مواد پر جائیں
کھیل

آسٹریلین اوپن کی نائٹ آف لیجنڈز میں رافیل نڈال کی واپسی

Awaze Bihar1 منٹ پڑھیں

ریٹائرڈ اسپینش ٹینس لیجنڈ رافل نڈال یکم فروری کو آسٹریلین اوپن کے خصوصی ایونٹ Australian Open کی نائٹ آف لیجنڈز میں کورٹ پر واپسی کریں گے۔ یہ ایونٹ اسی روز 2026 ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل کے موقع پر ہوگا۔ریٹائرمنٹ کے بعد نڈال پہلی بار ملبورن پارک میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ اس موقع پر سابق عالمی نمبر ایک ایسلیگ بارٹی اور آسٹریلوی وہیل چیئر ٹینس آئیکون ڈایلان الکوٹ بھی شریک ہوں گے۔
یہ اعلان نڈال کے دیرینہ حریف روجر فیڈرر کی حالیہ نمائش کے چند روز بعد سامنے آیا، جو روڈ لیور ایرینا میں منعقد ہوئی تھی۔منتظمین کے مطابق نائٹ آف لیجنڈز میں شائقین کے لیے انٹرایکٹو سرگرمیاں، لائیو میوزک اور لیجنڈز سے اسٹیج گفتگو شامل ہوگی، جبکہ انعامات اور فائنل ٹکٹ جیتنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔یواین آئی ۔م ا ع

دوسری زبان میں: English · हिन्दी

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں