مواد پر جائیں
قومی

ضلع جموں میں کسی بھی فعال دہشت گرد کی موجودگی نہیں ہے۔ایس ایس پی

Awaze Bihar3 منٹ پڑھیں

ضلع جموں میں سال 2025 کے دوران سخت حفاظتی اور جرائم پر قابو پانے کے اقدامات مسلسل نافذ رہے۔ پولیس نے 541 کورڈن اینڈ سرچ آپریشنز اور 1,093 طویل فاصلے کی گشت انجام دی، جبکہ ضلع میں کسی بھی فعال دہشت گرد کی موجودگی نہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔ ایس ایس پی جموں جوگیندر سنگھ کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 4,134 ایف آئی آر درج کی گئیں، جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے کم تعداد ہے اور مؤثر احتیاطی پولیسنگ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پوری طرح برقرار رکھے گئے، جن میں 541 کورڈن اینڈ سرچ آپریشنز اور 1,093 لانگ رینج پیٹرولنگ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 288 مقدمات کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ احتیاطی کارروائیاں، پبلک سیفٹی ایکٹ اورپی آئی ٹی ،این ڈی پی ایس کے تحت نظر بندیاں، ضمانت کی مؤثر مخالفت اور بی این ایس ایس کے تحت ابتدائی تحقیقات رہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن سندور اور اچانک آنے والے سیلاب کے دوران ریلیف کارروائیوں میں بھی پولیس کی نمایاں تعیناتی رہی۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے مجموعی طور پر 5,122 مقدمات نمٹائے، جن میں 1,968 پرانے اور 3,154 نئے کیس شامل ہیں، جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ تصفیہ کی شرح ہے۔منظم جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت پولیس نے 123 خطرناک مجرموں اور گینگسٹرز کی نشاندہی کی، ان کے خلاف 59 ایف آئی آر درج کی گئیں، 67 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 49 غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے گئے۔ ایک ملزم کو یو اے پی اے کے تحت بھی حراست میں لیا گیا۔منشیات کے خلاف آپریشن سنجیونی کے تحت 204 این ڈی پی ایس ایکٹ مقدمات درج کیے گئے، 309 افراد گرفتار ہوئے اور 48 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔ پولیس نے 15 کلوگرام سے زائد ہیروئن کے علاوہ گانجا، پوست کا بھوسہ ضبط کی، جبکہ چار جائیدادیں ضبط اور منشیات سے جڑی 23 غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔
سائبر جرائم کے حوالے سے 36 ایف آئی آر درج کی گئیں، 708 شکایات نمٹائی گئیں اور 11.9 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریفنڈ اور لین مارکنگ کے ذریعے متاثرین کو واپس دلائی گئی۔ اسی طرح 746 چوری شدہ موبائل فونز (مالیت 1.75 کروڑ روپے) برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیے گئے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ سال 2025 میں تقریباً 20 کروڑ روپے مالیت کی چوری کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے قریب 10 کروڑ روپے کے اثاثے برآمد کر کے مالکان کو واپس کیے گئے، جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ، تقریباً 50 فیصد، ریکوری ریٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سال کے دوران 6,000 سے زائد پولیس اہلکاروں کو نئے فوجداری قوانین، این ڈی پی ایس، سائبر کرائم، انسداد دہشت گردی، امن و قانون اور ڈیجیٹل پولیسنگ کی تربیت دی گئی۔ایس ایس پی کے مطابق 2025 میں قومی ایام، یاتراو?ں، انتخابات اور وی وی آئی پی دوروں سمیت تمام بڑے پروگرام پرامن طور پر منعقد ہوئے اور کسی بڑے امن و امان کے واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری زبان میں: English · हिन्दी

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں