فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل
Awaz E Bihar
••0 ویوز•6 منٹ پڑھیں
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ فضائیہ کے پاس موجودہ حالات کے پیشِ نظر لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ افسران اور فضائی اہلکاروں کی کمی ہے، لیکن یہ تشویش کی بات نہیں ہے اور ان کمیوں کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی حکمتِ عملی اور منصوبے مقررہ شیڈول کے مطابق وقت پر پورے ہو جاتے ہیں تو صورتحال کافی بہتر ہو جائے گی۔ ایئر چیف مارشل سنگھ نے 8 اکتوبر کو فضائیہ کے دن سے پہلے ہفتہ کے روز یہاں سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ فضائیہ کے پاس طیاروں کی کمی ہے اور اس سے زیادہ جہاز چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال طیاروں کی فراہمی کے مقررہ شیڈول میں مسلسل ہونے والی تاخیر کے باعث پیدا ہوئی ہے۔ دیسی لڑاکا طیارے بنانے کے مختلف پروگراموں میں تاخیر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ پروگرام مقررہ وقت پر پورے ہو جاتے ہیں تو صورتحال میں بہتری آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کو ہر سال کم از کم 35 سے 40 لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو صورتحال کافی بہتر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیسی طیاروں کے سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے لڑاکا طیاروں کے سودوں میں ہونے والی تاخیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن طیاروں کے وقت پر ملنے کی امید تھی وہ پوری نہیں ہو سکی۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ طیاروں کی کمی کوئی بڑی تشویش کا باعث نہیں ہے۔ لڑاکا طیاروں کے انجنوں کے لیے بیرونِ ملک پر انحصار کم کرنے کے لیے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ٹھوس فیصلے لیے جانے کی ضرورت ہے۔ فرانس کے ساتھ ملٹی رول فائٹر ایئر کرافٹ (ایم آرایف اے) سودے کے بارے میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسے موجودہ مالیاتی سال میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ ایئر چیف نے کہا کہ فضائیہ کو ہر سال 35 سے 40 طیارے ملنے چاہئیں۔ چین کی طرف سے پاکستان کو پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے دیے جانے کو انہوں نے تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ہی بنائے جانے والے ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ (اے ایم سی اے) کے پروگرام میں تاخیر ہوتی ہے تو دوسرے متبادل کے بارے میں سوچا جانا چاہیے۔ ایئر چیف نے کہا کہ فضائیہ کے لیے الگ سے ڈرون فورس بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ فضائیہ کے پاس ابھی لڑاکا طیاروں کے تقریباً 30 اسکواڈرن ہیں جبکہ اسے کم از کم 42 اسکواڈرنز کی ضرورت ہے۔ ایئر چیف نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فضائیہ میں افسران اور فضائیہ اہلکاروں کی کچھ کمی ہے لیکن اسے پورا کرنے کی سمت میں بھی اقدامات کیے جاتے ہیں اور یہ ایک مسلسل عمل ہے۔ انہوں نے فضائیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کردار کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ چین کے پاکستان کو پانچویں نسل کا لڑاکا طیارہ دینے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ میڈیا میں یہ بھی آیا ہے کہ پاکستان کے پائلٹوں کو اس کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے لیکن ہندستانی فضائیہ کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ صرف ایک طیارے سے نہیں جیتی جاتی، اس کے ساتھ یہ بھی اہم ہے کہ یہ طیارہ دفاعی نظام کے ساتھ کتنی مضبوطی سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پہلے بھی لڑاکا طیارے رہے ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کر پایا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ چین پاکستان کو پانچویں نسل کا لڑاکا طیارہ جے-35 دینے جا رہا ہے۔ملک میں ہی بنائے جانے والے پانچویں نسل کے طیارے ایمکا کو فضائیہ کی ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے تو فضائیہ کو دوسرے متبادل پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے ایس-57 کو ہندستان کو دینے کی پیشکش کی ہے لیکن اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔دنیا کے مختلف حصوں میں ہو رہی جنگوں میں ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال پر انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ہندستانی فضائیہ کو اس فورس کی الگ سے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا الگ سے استعمال کیے جانے کے بجائے موجودہ ملٹری ڈھانچے اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ مل کر استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فضائیہ کے لیے کوئی انقلابی تبدیلی نہیں ہے اور فضائیہ اس کا دہائیوں سے استعمال کر رہی ہے اور اب ان کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔ آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں بھی فضائیہ نے ڈرون جنگ کا سامنا کیا۔ فرانس سے ملٹی رول فائٹر ایئر کرافٹ رافیل کی طویل عرصے سے منتظر خریداری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر سب کچھ مقررہ منصوبے اور پروگرام کے مطابق ہوتا ہے تو اس سودے کو اس مالیاتی سال میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ہندستان فرانس سے 114 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کی بات کر رہا ہے۔ یہ خریداری حکومت سے حکومت کے درمیان خرید کے عمل کے تحت ہو رہی ہے۔ ابھی اس سودے سے متعلق اہم مسائل اور قیمتوں کو لے کر بات چیت چل رہی ہے۔ اگر یہ سودا وقت پر پورا ہو جاتا ہے تو طیاروں کی کمی کا سامنا کر رہی فضائیہ کے بیڑے میں لڑاکا طیاروں کی تعداد کچھ بڑھ جائے گی۔ملک میں ہی بنائے جا رہے لڑاکا طیاروں کے لیے بیرونِ ملک سے انجن کی فراہمی میں تاخیر پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں حکومت کو کچھ فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیسی انجن کو لانچ پیڈ بنا کر اس سمت میں آگے بڑھنا ہوگا جس سے بیرونِ ملک پر انحصار کم ہو۔ قابلِ ذکر ہے کہ دیسی تیجس لڑاکا طیارے کے لیے امریکی کمپنی جی ای سے انجن وقت پر نہ ملنے کے باعث ان طیاروں کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے فضائیہ میں ایرو اسپیس صلاحیتوں کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کا پہلے سے ہی ایرو اسپیس پر فوکس رہا ہے اور اب اس کی تربیت بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ دبئی فلائی ایئر لائن کے ہندستانی پائلٹ اسمت مچھار پر ایئر چیف نے کہا کہ کیپٹن مچھار نے جو کیا وہ غیر معمولی ہے اور ہم سب کو اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس شعبے سے جڑے لوگوں کے لیے ایک سبق بھی ہے۔