اتوار، 4 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اننت سنگھ نیرج تنازع جے ڈی یو کے گلے کی ہڈی، صدر کا سخت پیغام ٹیم نتیش کمارکیسے سلجھائے گی بگڑتے معاملہ کو؟
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

اننت سنگھ نیرج تنازع جے ڈی یو کے گلے کی ہڈی، صدر کا سخت پیغام ٹیم نتیش کمارکیسے سلجھائے گی بگڑتے معاملہ کو؟

Awaz E Bihar
•4 اکتوبر، 2026 کو 06:01 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ: (اے بی این ) بہار قانون ساز کونسل انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے اندر اننت سنگھ اور نیرج کمار کے درمیان جاری سیاسی کشمکش پارٹی کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ مکوما کے جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ اپنی ہی پارٹی کے امیدوار نیرج کمار کے خلاف کھل کر مہم چلا رہے ہیں اور جن سوراج کے امیدوار انوج سنگھ کی حمایت کر رہے ہیں۔ ہندوستان لائیو کی رپورٹ کے مطابق، اس معاملے نے پارٹی قیادت کی تشویش بڑھا دی ہے۔جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی کے اپنے امیدوار نیرج کمار کے خلاف پارٹی کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کا کھڑا ہونا درست نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا معاملہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی نظر میں ہے اور جلد ہی اس پر فیصلہ سامنے آئے گا۔ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب اننت سنگھ نیرج کمار کو شکست دینے کا اعلان کرچکے ہیں اور کھلے عام جن سوراج امیدوار انوج سنگھ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
دوسری جانب جے ڈی یو نے نیرج کمار کو اپنا باقاعدہ امیدوار قرار دیا ہے۔ نتیش کمار نے خود نیرج کمار کو انتخابی نشان سونپا ہے، جبکہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی نیرج کے حق میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔وزیر نشانت کمار نے بھی کارکنوں سے این ڈی اے کے مجاز امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور نیرج کمار کو جے ڈی یو کا مجاز امیدوار قرار دیا۔
ابتدا میں جے ڈی یو کے قومی کارگزار صدر سنجے جھا نے کہا تھا کہ اننت سنگھ اور نیرج کمار کے درمیان معاملہ سلجھانے کی ذمہ داری مرکزی وزیر لالن سنگھ کو دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں لیڈر لالن سنگھ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے انہیں دونوں سے بات کرکے مسئلہ حل کرنے کے لیے مجاز کیا گیا ہے۔لیکن اب لالن سنگھ نے خود کہا ہے کہ وہ کسی کے جھگڑے میں نہیں پڑتے۔ ان کے مطابق اگر دونوں فریق بات چیت کے لیے تیار ہوں تو وہ مفاہمت کرانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اس بیان کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔
اننت سنگھ کا الزام ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران نیرج کمار نے ان کی مخالفت کی اور ان کے خلاف سازش کی۔ اسی بنیاد پر وہ موجودہ قانون ساز کونسل انتخابات میں نیرج کو شکست دینے کی مہم چلا رہے ہیں۔دوسری طرف نیرج کمار کا کہنا ہے کہ اگر اننت سنگھ کے پاس الزامات کے ثبوت ہیں تو وہ عدالت کا رخ کریں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بیانات کی جنگ اب انتخابی مہم تک پہنچ چکی ہے۔
اننت سنگھ کی کھلی مخالفت اور نیرج کمار کی پارٹی امیدوار کی حیثیت سے انتخابی مہم نے جے ڈی یو کے سامنے ایک مشکل صورت حال پیدا کردی ہے۔ ایک طرف پارٹی کو اپنے امیدوار کے حق میں تنظیمی طاقت دکھانی ہے، تو دوسری طرف اننت سنگھ کے ساتھ اختلاف کو بھی سنبھالنا ہے۔
اب نگاہیں جے ڈی یو کی اعلیٰ قیادت پر ہیں کہ کیا اننت سنگھ اور نیرج کمار کے درمیان مفاہمت کا راستہ نکلے گا، یا پارٹی قیادت اننت سنگھ کے خلاف کوئی تنظیمی فیصلہ لے گی؟ ہندوستان لائیو کے مطابق پارٹی ریاستی صدر نے واضح کردیا ہے کہ معاملہ اعلیٰ قیادت کے علم میں ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

بیلٹرون کے 20 ہزار سے زائد ملازمین ریاستی ملازم کا درجہ پانے کیلئے جدوجہد جاری
بہار

بیلٹرون کے 20 ہزار سے زائد ملازمین ریاستی ملازم کا درجہ پانے کیلئے جدوجہد جاری

4 اکتوبر، 2026
شمس الہدیٰ کو صرف تاریخی ورثہ نہیں، زندہ تعلیمی ادارہ بنانا ہوگا: ابو الکلام قاسمی
بہار

شمس الہدیٰ کو صرف تاریخی ورثہ نہیں، زندہ تعلیمی ادارہ بنانا ہوگا: ابو الکلام قاسمی

4 اکتوبر، 2026
گنڈک ندی میں سیلاب کی شدت کو ناسا کے سیٹلائٹ ڈیٹا نے بھی ریکارڈ کیا: وجے چودھری
بہار

گنڈک ندی میں سیلاب کی شدت کو ناسا کے سیٹلائٹ ڈیٹا نے بھی ریکارڈ کیا: وجے چودھری

3 اکتوبر، 2026
بہار کو صنعت و ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ
بہار

بہار کو صنعت و ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ

3 اکتوبر، 2026
بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ
بہار

بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ

3 اکتوبر، 2026
ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا امدادی پیکٹ، سیلاب متاثرہ شخص کے سر اور سینے پر جا گرا
بہار

ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا امدادی پیکٹ، سیلاب متاثرہ شخص کے سر اور سینے پر جا گرا

3 اکتوبر، 2026