ہفتہ، 3 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار کو صنعت و ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ
بہار کو صنعت و ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ — photo 2
بہار کو صنعت و ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ — photo 3
1/3
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کو صنعت و ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar
•3 اکتوبر، 2026 کو 04:39 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 3 اکتوبر:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ہفتہ کو جموئی ضلع کے چکائی بلاک میں زیر تعمیر انکور بایوکیم پرائیویٹ لمیٹڈ ایتھنول پلانٹ کا معائنہ کیا۔ افسران نے بتایا کہ پلانٹ میں مارچ 2027 تک پیداوار شروع ہوجائے گی۔جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 105 ایکڑ میں قائم ہونے والا یہ پلانٹ روزانہ 10 لاکھ لیٹر ایتھنول تیار کرے گا۔ اس کی یومیہ پیداواری صلاحیت 1000 کلو لیٹر ہوگی۔ پلانٹ میں 20 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی خود کفیل سہولت بھی قائم کی جائے گی، جبکہ زیرو لیکویڈ ڈسچارج (ZLD) نظام کے ذریعے پانی اور ماحول کے تحفظ پر توجہ دی جائے گی۔پلانٹ کو روزانہ تقریباً 30 ہزار کوئنٹل اناج درکار ہوگا، جس سے مقامی کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لیے مستقل منڈی ملنے کی امید ہے۔ بتایا گیا کہ جموئی میں انکور اسٹیل، انکور بایوکیم، سی ایل ایم ڈیولپرس اور انکور ٹریڈوسٹا سمیت مختلف صنعتی منصوبوں میں تقریباً 3400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 10 ہزار سے زائد براہِ راست و بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ کو چکائی میں مجوزہ صنعتی علاقے کے لیے نشان زد تقریباً 9 ہزار ایکڑ زمین کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات دی گئیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار ایکڑ زمین محکمہ جنگلات اور 4 ہزار ایکڑ رعیتی و دیگر زمروں میں ہے۔سمراٹ چودھری نے افسران کو 10 سے 12 دن میں زمین کی نقشہ سازی مکمل کرنے کی ہدایت دی، تاکہ جنگلاتی زمین، موجودہ جنگلات اور دیگر اراضی کی حقیقی صورت حال واضح ہوسکے۔ انہوں نے 4 ہزار ایکڑ رعیتی و دیگر زمین کا بھی تفصیلی جائزہ لینے اور 30 اکتوبر تک تمام تفصیلات جمع کرکے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے لچھوار مندر اور گڑھی ڈیم کو سیاحتی مراکز کے طور پر ترقی دینے، لچھوار مندر میں بنیادی سہولیات اور عقیدت مندوں کے قیام کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ضلع میں پولیس گشت مضبوط کرنے، تھانوں کے کام کاج کا جائزہ لینے اور امن و قانون برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔منشیات سے پاک سماج کے لیے عوامی بیداری مہم کے ساتھ پولیس و انتظامیہ کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
بھیم باندھ-لکشمی پور اور مونگیر-گنگٹا سڑکوں کی مسلسل نگرانی، روپ وے کی ضرورت کا جائزہ اور جنگلاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو کہا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کو صنعتی اور ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
جموئی میں صنعتی علاقے کے قیام اور بڑے ایتھنول پلانٹ سے ضلع کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی سمت میں کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے چکائی کے لیے نشان زد صنعتی اراضی کا فضائی معائنہ بھی کیا۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ
بہار

بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ

3 اکتوبر، 2026
ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا امدادی پیکٹ، سیلاب متاثرہ شخص کے سر اور سینے پر جا گرا
بہار

ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا امدادی پیکٹ، سیلاب متاثرہ شخص کے سر اور سینے پر جا گرا

3 اکتوبر، 2026
بہار میں سیلاب کا قہر: آٹھ اضلاع میں 20 افراد ہلاک، سارن میں سات لاپتہ
بہار

بہار میں سیلاب کا قہر: آٹھ اضلاع میں 20 افراد ہلاک، سارن میں سات لاپتہ

3 اکتوبر، 2026
گنگا پاتھ کے ابتدائی الائنمنٹ طے، ڈی پی آر کی تیاری کا راستہ صاف
بہار

گنگا پاتھ کے ابتدائی الائنمنٹ طے، ڈی پی آر کی تیاری کا راستہ صاف

3 اکتوبر، 2026
گاندھی کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام، شاستری کی سادگی اور ملک کی خدمت آج بھی اہم: نتیش کمار
بہار

گاندھی کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام، شاستری کی سادگی اور ملک کی خدمت آج بھی اہم: نتیش کمار

2 اکتوبر، 2026
سارن میں سیلابی تباہی کے بیچ راحت و بچاؤ آپریشن تیز، 19 ٹیمیں میدان میں
بہار

سارن میں سیلابی تباہی کے بیچ راحت و بچاؤ آپریشن تیز، 19 ٹیمیں میدان میں

2 اکتوبر، 2026