جمعہ، 2 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سارن میں سیلابی تباہی کے بیچ راحت و بچاؤ آپریشن تیز، 19 ٹیمیں میدان میں
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سارن میں سیلابی تباہی کے بیچ راحت و بچاؤ آپریشن تیز، 19 ٹیمیں میدان میں

Awaz E Bihar
•2 اکتوبر، 2026 کو 07:24 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 2 اکتوبر:(اے بی این ) سارن ضلع کے مختلف بلاکس میں سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر راحت اور بچاؤ کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آفت انتظامیہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچاؤ ٹیموں اور ضروری وسائل کی مسلسل تعیناتی کی جا رہی ہے۔ نئے علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے پیش نظر این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی اضافی ٹیمیں بھی سارن بھیجی گئی ہیں۔ضلع میں پہلے سے این ڈی آر ایف کی 5 اور ایس ڈی آر ایف کی 3 ٹیمیں تعینات تھیں۔ راحت و بچاؤ آپریشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بیتیا سے این ڈی آر ایف کی 3، گوپال گنج سے 2، بھاگلپور سے 2 اور سپول سے ایک اضافی ٹیم سارن بھیجی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مدھوبنی، دربھنگہ، سمستی پور اور مشرقی چمپارن سے ایس ڈی آر ایف کی 4 ٹیمیں بھی روانہ کی گئی ہیں۔ اس طرح سارن میں اب این ڈی آر ایف کی 12 اور ایس ڈی آر ایف کی 7، مجموعی طور پر 19 ٹیمیں راحت و بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔
این ڈی آر ایف کی 12 ٹیموں میں مجموعی طور پر 360 تربیت یافتہ اہلکار تعینات ہیں۔ ان ٹیموں کے پاس 50 سے زائد کشتیاں، 480 لائف جیکٹس اور 360 لائف بوائز سمیت سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائی کے لیے ضروری سامان موجود ہے۔ ہر این ڈی آر ایف ٹیم میں 30 تربیت یافتہ اہلکار، 5 کشتیاں، 30 لائف بوائز، 40 لائف جیکٹس اور 2 ڈیپ ڈائیو سیٹ فراہم کئے گئے ہیں۔ایس ڈی آر ایف کی اضافی ٹیموں میں بھی خاطر خواہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ دربھنگہ سے آنے والی ٹیم میں 20 اہلکار اور 4 کشتیاں، مدھوبنی کی ٹیم میں 20 اہلکار اور 6 کشتیاں، سمستی پور کی ٹیم میں 19 اہلکار اور 6 کشتیاں، جبکہ مشرقی چمپارن سے آنے والی ٹیم میں 18 اہلکار اور 6 کشتیاں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ایس ڈی آر ایف کے 140 سے زائد تربیت یافتہ اہلکار اور 36 سے زائد کشتیاں راحت و بچاؤ میں استعمال کی جا رہی ہیں۔
سیلاب متاثرین تک راشن پہنچانے کے لیے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اب تک 3 ہزار سے زائد راشن پیکٹ ایئر ڈراپ کئے جا چکے ہیں، جبکہ شام تک 5 ہزار سے زائد پیکٹ ایئر ڈراپ کرنے کا ہدف ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع سے بھی سارن کے لیے بڑی مقدار میں راشن بھیجا جا رہا ہے۔پٹنہ سے 10 ہزار، سیوان سے 15 ہزار، بھوجپور سے 5 ہزار، بکسر سے 5 ہزار اور ویشالی سے 5 ہزار راشن پیکٹ سارن بھیجے جا رہے ہیں۔ اس طرح مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 40 ہزار راشن پیکٹ متاثرہ علاقوں کے لیے فراہم کئے جا رہے ہیں۔
سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری عارضی تحفظ فراہم کرنے کے لیے مختلف اضلاع سے 75 ہزار پلاسٹک شیٹ سارن بھیجی جا رہی ہیں۔ ان میں دربھنگہ سے 25 ہزار، مدھوبنی سے 20 ہزار، سیتامڑھی سے 15 ہزار اور سمستی پور سے 15 ہزار پلاسٹک شیٹ شامل ہیں۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم، بچاؤ کارروائی اور ضروری خدمات کی دستیابی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سیلاب کی صورت حال اور ضرورت کے مطابق مزید وسائل کی تعیناتی اور امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آفت زدہ افراد تک ہر ممکن مدد پہنچانے کے لیے انتظامیہ پوری طرح سرگرم ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ٹول فری نمبر 1070 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

گاندھی کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام، شاستری کی سادگی اور ملک کی خدمت آج بھی اہم: نتیش کمار
بہار

گاندھی کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام، شاستری کی سادگی اور ملک کی خدمت آج بھی اہم: نتیش کمار

2 اکتوبر، 2026
 جمہوریت میں عوام ہی مالک ہیں: وزیر اعلیٰ
بہار

جمہوریت میں عوام ہی مالک ہیں: وزیر اعلیٰ

2 اکتوبر، 2026
 سیلاب کی صورتِ حال سنگین، گنڈک کا پشتہ ٹوٹنے سے سارن کے نئے علاقے زیرِ آب
بہار

سیلاب کی صورتِ حال سنگین، گنڈک کا پشتہ ٹوٹنے سے سارن کے نئے علاقے زیرِ آب

2 اکتوبر، 2026
جنتر منتر کے قریب اپوزیشن رہنماؤں سمیت سینکڑوں مظاہرین حراست میں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ
بہار

جنتر منتر کے قریب اپوزیشن رہنماؤں سمیت سینکڑوں مظاہرین حراست میں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ

2 اکتوبر، 2026
 گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد اور محبت کے اصولوں کو اپنا کر ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں: وزیر اعلی
بہار

گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد اور محبت کے اصولوں کو اپنا کر ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں: وزیر اعلی

2 اکتوبر، 2026
سارن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کی بڑی مہم
بہار

سارن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کی بڑی مہم

2 اکتوبر، 2026