روسی خطرات کے تناظر میں برطانیہ کا فوجی تیاری بڑھانے کا فیصلہ


عمارتوں کو آگ میں جلتا دکھاتے ہوئے ویڈیو کا راوی کہتا ہے کہ ایران پر حملوں میں شریک رہنے والی کمپنیوں کو یا تو ہرجانہ ادا کرکے معافی مانگنی ہوگی یا پھر انہیں اسی پیمانے کی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے، توبہ یا تباہی؟ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے، اے امریکہ۔
ایران نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ ایک دھمکی آمیز ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دہشت گرد عناصر کو ایمیزون، مائیکروسافٹ اور اسپیس ایکس جیسی بڑی کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز کو دھماکوں سے تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
یہ ویڈیو اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔ اس میں ایک راوی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جب دہشت گرد گروہ اپنا حملہ شروع کرتا ہے تو اس کا مقصد اپنے بچوں کے قاتلوں کو بچ نکلنے سے روکنا ہوتا ہے۔ تاہم صوتی پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ویڈیو میں مذکورہ کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز کو آگ کی لپیٹ میں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔ اس دوران راوی خبردار کرتا ہے کہ اس منظر کو ایک وارننگ سمجھا جائے۔ ویڈیو میں ان کمپنیوں پر ایران کے خلاف جاری فوجی تنازع کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، جو گزشتہ فروری میں شروع ہوا تھا۔
عمارتوں کو آگ میں جلتا دکھاتے ہوئے ویڈیو کا راوی کہتا ہے کہ ایران پر حملوں میں شریک رہنے والی کمپنیوں کو یا تو ہرجانہ ادا کرکے معافی مانگنی ہوگی یا پھر انہیں اسی پیمانے کی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے، توبہ یا تباہی؟ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے، اے امریکہ۔
مہر ایجنسی کی ٹیلی گرام پوسٹ میں فارسی زبان کا ایک پیغام بھی شامل تھا، جس میں ایران کے ایک پرائمری اسکول پر بمباری کے واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ ایرانی عوام اور میناب کے معصوم بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث کمپنیوں کو سخت وارننگ دی جاتی ہے۔ میناب اسی علاقے میں واقع ہے جہاں مذکورہ اسکول قائم ہے۔
ابتدائی فوجی تحقیقات کے مطابق اس میزائل حملے کا ذمہ دار امریکہ ہے، جس میں 175 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔ پیغام میں مزید الزام لگایا گیا کہ ایمیزون سے مائیکروسافٹ تک وہ تمام کمپنیاں جوابدہی سے نہیں بچ سکیں گی جو امریکی اور اسرائیلی فوجی یونٹوں کے ساتھ خفیہ تعاون کرتی ہیں۔
اسی ہفتے کے اوائل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ وہ نئے سال کے آغاز کے قریب ایران کے خلاف مزید فوجی حملوں کا حکم دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے تہران پر الزام لگایا تھا کہ وہ مذاکرات کے نام پر ایسی چالیں چل رہا ہے جنہیں انہوں نے بکواس قرار دیا۔حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جیسے کو تیسا کی بنیاد پر جاری کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔ اس دوران آبنائے ہرمز میں واقع جزیرہ قشم پر میزائل داغنے کے ایک مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکہ کے مطابق یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جارحیت کے جواب میں کی گئی تھی۔
اس کے ردعمل میں ایران نے گزشتہ ہفتے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی جانب میزائل اور ڈرون داغے، تاہم امریکہ کے اتحادی خلیجی ممالک نے ان حملوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
ایڈیٹر ان چیف | آوازِ بہار







