مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
عالمی خبریں

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کا راستہ ہموار ہونے کا آئزن کوٹ نے دیا اشارہ

Awaz E Bihar4 منٹ کی پڑھائی

۔اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اس بات چیت میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ 'کان' نے رپورٹ کیا کہ اب تک ہونے والی مفاہمت محض عمومی اصولوں تک محدود ہے اور اس سے حکومت کی تشکیل میں حائل بنیادی اختلافات کو دور کرنے میں کوئی خاص مدد نہیں ملی ہے

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق 'یاشر پارٹی' کے رہنما گادی آئزن کوٹ اسرائیل میں اگلی حکومت کی تشکیل کا راستہ تلاش کر لینے کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، حالاں کہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے ساتھ اہم سیاسی امور پر بات چیت اب بھی تعطل کا شکار ہے۔

'کان نیوز' کے مطابق، مسٹر آئزن کوٹ ایک ممکنہ اتفاقِ رائے کا اعلان کر سکتے ہیں، جس سے مجوزہ اتحاد کو چند ہی دنوں میں اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں اعتماد کے ووٹ کے لیے پیش کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ آئزن کوٹ 27 اکتوبر کو 26ویں کنیسٹ کے لیے ہونے والے انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے درکار پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کی غرض سے لیکوڈ، انتہائی قدامت پسند جماعتوں اور عرب سیاسی گروپوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لیکوڈ اور مسٹر آئزن کوٹ کی یاشر پارٹی کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات اب تک کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان اس بات پر اختلافات برقرار ہیں کہ حکومت کی قیادت کون کرے گا اور آیا دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کو اتحاد میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔

دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا تازہ دور اتوار کے روز ہرزلیا کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں ریاستی تحقیقاتی کمیشن کے قیام اور عدالتی اصلاحات کو منسوخ کرنے سمیت کئی متنازع امور پر غور کیا گیا۔ 'یروشلم پوسٹ کو آئزن کوٹ کے دفتر نے بتایا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے باری باری میعاد سنبھالنے (روٹیشن) سے متعلق کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہوئی۔

مذاکرات کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں لیکوڈ اور یاشر نے کہا کہ دونوں فریقوں نے کئی اہم مسائل پر اپنے مؤقف پیش کیے اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایک اور نشست منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا، تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اس بات چیت میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ 'کان' نے رپورٹ کیا کہ اب تک ہونے والی مفاہمت محض عمومی اصولوں تک محدود ہے اور اس سے حکومت کی تشکیل میں حائل بنیادی اختلافات کو دور کرنے میں کوئی خاص مدد نہیں ملی ہے۔ روزنامہ 'یدیوت احرونوت' نے خبر دی ہے کہ لیکوڈ پارٹی ایتامار بن گویر کو حکومت میں برقرار رکھنا چاہتی ہے، جبکہ آئزن کوٹ کی پارٹی انہیں اتحاد سے باہر رکھنے کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے۔

اسی کے ساتھ اس عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل ایران کی جانب سے پہلا وار کرنے کی پہل کو خارج از امکان نہیں سمجھتا۔یہ تفصیلات ایسے وقت سامنے آئیں، جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز پیر کو الگ الگ قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ قطر نے تنازع ختم کرنے کے لیے رکے ہوئے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ایک باخبر شخص کے مطابق وینس نے وائٹ ہاؤس میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے بات چیت کی۔ امریکی نائب صدر کے دفتر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل یا تبصرہ جاری نہیں کیا گیا۔یہ اسرائیلی موقف ایسے وقت میں آیا ہے، جب نئی اسرائیلی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپے گئے گادی آئزنکوٹ نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کو ضروری نہیں سمجھتے۔یہ موقف سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے بیانات کے برعکس ہے، جنہوں نے سنگین خطرات کی اہمیت گھٹانے سے خبردار کیا تھا۔نتن یاہو نے یروشلم میں پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب میں، جس میں انہوں نے آئزنکوٹ کی نئی حکومت سازی کی کوششوں کے دوران اتحاد کی اپیل کی، کہا: جو کوئی بھی ہمیں گھیرے ہوئے ان براہِ راست، سنگین اور بھاری خطرات کو ہلکا لیتا ہے یا ان کی اہمیت کم کرتا ہے، وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر ایسا کرتا ہے۔

کئی ہفتوں سے نتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ٹرمپ نے حال ہی میں جنگ کی طرف واپسی کو خارج از امکان قرار دیا، تاہم فوجی آپشن برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ نئے سال (2027) کے بعد بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی فریق نے ثالثوں کے ذریعے آبنائے ہرمز دو دن میں کھولنے کے بدلے 7 مطالبات پر مشتمل ایک ترمیم شدہ تجویز پیش کی تھی۔

ان مطالبات میں ایرانی بندرگاہوں سے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ، پابندیوں کا اٹھایا جانا، بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی، تمام محاذوں پر جنگ کی بندش، ایران کے گرد و نواح سے امریکی افواج کا انخلا، اور آبنائے کے انتظام پر اتفاق شامل ہیں۔ تاہم واشنگٹن نے اسے مسترد کر دیا اور امریکی صدر اسے پہلے ہی ناقابلِ قبول قرار دے چکے تھے۔

عالمی خبریں کی مزید خبریں

سب دیکھیں