مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR

حکام زیر التوا مقدمات کو ترجیحی بنیادپڑ جلدنمٹائیں: پنکج کمار

زیا صاحب1 منٹ کی پڑھائی

محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری نے زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیا

محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر پنکج کمار نے سوموار کو داخلہ(اسپیشل برانچ) جیل ور اصلاحی خدمات کے معائنہ کار، داخلہ(پولیس برانچ)، پراسیکیوشن ڈائریکٹوریٹ، اور فوجی ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کی مختلف شاخوں میں زیر التوا مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

جائزہ کے دوران پرنسپل سکریٹری نے مختلف برانچوں میں زیر التواء فائلوں اور مقدمات کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے زیر التواء مقدمات کے نمٹانے میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام اور اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ تمام زیر التوا مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد نمٹانے کو یقینی بنایا جائے۔

پرنسپل سکریٹری نے واضح کیا کہ سرکاری کام کی انجام دہی میں غیر ضروری تاخیر اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہافسران کو ہدایت کی کہ وہ کام میں تیزی لائیں، باہمی تال میل برقرار رکھیں اور مقدمات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب کندن کمار، اسپیشل سکریٹری مسٹر کشترنیل سنگھ، جوائنٹ سکریٹری مسٹر کمل نین، جوائنٹ سکریٹریمسٹر املندو کمار سنگھ، اسپیشل آفیسرمسٹر آدتیہ کمار جھا، جوائنٹ سکریٹری محمد شاہنواز رضوانی اور جوائنٹ سکریٹری مسٹر نوین چندر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

زیا صاحب

ایڈیٹر ان چیف

مزید خبریں