الکاراز نے زویریو کو شکست دے کر اپنا پہلا اے ٹی پی فائنلز خطاب جیتا


بھارت اے سیمی فائنل میں پہنچا محض 53 گیندوں پر 204 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیل کر کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا۔
دوحہ، 24 نومبر: اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے اہم مقابلے میں ہندوستان اے نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ ہندوستان کی اس تاریخی کامیابی کے ہیرو 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھَو سوریہ ونشی رہے، جنہوں نے محض 53 گیندوں پر 204 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیل کر کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا۔
یو اے ای نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ ہرپریت سنگھ بھاٹیہ نے 144 گیندوں پر 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے ارشد خان نے 43 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
250 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو ویبھَو سوریہ ونشی نے برق رفتار شروعات دی۔ انہوں نے میدان کے چاروں جانب دلکش اسٹروک لگاتے ہوئے محض 16 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد بھی ان کا جارحانہ انداز جاری رہا اور انہوں نے صرف 52 گیندوں میں دوہری سنچری مکمل کرلی۔ ان کی اننگز میں 28 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
ویبھَو کی طوفانی بلے بازی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستان نے محض 14.2 اوورس میں تین وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بناکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ اس طرح ہندوستان اے نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
ویبھَو سوریہ ونشی کی یہ اننگز لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اور دوہری سنچری کے ریکارڈ کے طور پر بھی درج ہوئی ہے۔
admin