مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
بہار

قانون ساز کونسل کے قائم مقام چیئرمین رام بچن رائے نے آٹھ نومنتخب ارکان کو دلائی حلف

Awaz E Bihar1 منٹ کی پڑھائی

حالیہ دنوں ہوئےانتخاب میں جیت کر آئے امیدوار ہیں جنہیں حلف دلائی گئی اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور کابینہ کے وزیر سمیت اپوزیشن لیڈر تیسجوی یادو اور پرشانت کشور بھی پہنچے

پٹنہ، 23 نومبر (ا ے بی این) بہار قانون ساز کونسل کے آٹھ نومنتخب ارکان نے پیر کو کونسل کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔قانون ساز کونسل کے انکیسی بلڈنگ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں کونسل کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) رام بچن رائے نے تمام آٹھ نومنتخب ارکان کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف لینے والوں میں گریجویٹ حلقہ انتخاب سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے نیرج کمار، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے انیل کمار جھا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈاکٹر این کے یادو اور آزاد امیدوار بنشی دھر برجواسی شامل ہیں۔ وہیں، ٹیچر حلقہ انتخاب سے آر جے ڈی کے ڈاکٹر سنجیو کمار، جن سوراج پارٹی کے سریش پرساد رائے، بی جے پی کے نریندر پرساد سنگھ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر راہل راج نے قانون ساز کونسل کی رکنیت کا حلف لیا۔قانون ساز کونسل کی آٹھ نشستوں کے لیے حال ہی میں انتخابات کرائے گئے تھے۔ ان میں چار نشستیں گریجویٹ حلقہ انتخاب اور چار نشستیں ٹیچر حلقہ انتخاب کی تھیں۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ نائب وزرائے اعلیٰ وجے کمار چودھری اور بیجندر پرساد یادو، بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو، دیہی ترقی و اطلاعات و تعلقات عامہ کے وزیر شراون کمار، زراعت کے وزیر وجے کمار سنہا، امداد باہمی کے وزیر رام کرپال یادو، ریونیو و اراضی اصلاحات کے وزیر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال، تعمیراتِ عمارت کی وزیر لیشی سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی، آر جے ڈی کے ریاستی صدر منگنی لال منڈل اور جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور سمیت ریاستی حکومت کے وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل، عوامی نمائندے اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

بہار کی مزید خبریں

سب دیکھیں