قانون ساز کونسل کے قائم مقام چیئرمین رام بچن رائے نے آٹھ نومنتخب ارکان کو دلائی حلف


وہ مجاہدِ آزادی ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مفکر، عالم، صحافی اور دور اندیش ماہرِ تعلیم بھی تھے۔ ان کی پوری زندگی قومی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی ہم اہنگی کا پیغام دیتی ہے۔
پٹنہ، 22 نومبر (اے بی این) وزیر تعلیم متھلیش تیواری نے اتوار کو کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد تعلیم کو قوم کی تعمیر اور سماجی تبدیلی کا سب سے مؤثر ذریعہ مانتے تھے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ مولانا آزاد کا پختہ یقین تھا کہ تعلیم کے بغیر فرد، سماج اور قوم کی ہمہ گیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ ان کے خیالات آج بھی برمحل ہیں اور ان سے ترغیب لینے کی ضرورت ہے۔
مسٹر تیواری اتوار کو پٹنہ میں واقع اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں بھارت رتن، ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور عظیم مجاہدِ آزادی مولانا آزاد کی 138ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا آزاد کو والہانہ خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ مولانا آزاد کی سالگرہ ان کے خیالات اور اصولوں کو زندگی میں اپنانے کا عہد کرنے کا موقع ہے۔ وہ مجاہدِ آزادی ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مفکر، عالم، صحافی اور دور اندیش ماہرِ تعلیم بھی تھے۔ ان کی پوری زندگی قومی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی ہم اہنگی کا پیغام دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد تعلیم کو کسی ذات، مذہب یا طبقے تک محدود رکھنے کے حامی نہیں تھے۔ ان کی سوچ تھی کہ ملک کے ہر شہری کو تعلیم کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ آزادی کے بعد ملک کے نظامِ تعلیم کو مضبوط اور جدید بنانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبے میں ان کی کوششیں تاریخی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی کھڑگپور کے قیام اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے قیام کی سمت میں ان کی خدمات بالخصوص قابلِ ذکر ہیں۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ مولانا آزاد کے خیالات سے ترغیب لے کر بہار حکومت ریاست کے نظامِ تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ معیاری تعلیم کو یقینی بنانے اور ہر بچے تک تعلیم کے یکساں مواقع پہنچانے کے لیے حکومت پابندِ عہد ہے۔
admin







