
وندے ماترم کے 150 برس اور ہندستان کی آزادی کی جدوجہد میں اس کے کردار کا جشن
77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا مرکزی موضوع قومی نغمہ 'وندے ماترم' کی 150ویں سالگرہ اور ہندستان کی تاریخ میں اس کے منفرد کردار پر مبنی ہے۔ یہ گیت قوم کے اجتماعی شعور کی نمائندگی کرتا ہے اور آزادی کی جدوجہد کے دوران مجاہدینِ آزادی کے لیے نعرۂ حیات بن کر ابھرا۔
وندے ماترم محض ایک گیت نہیں بلکہ ایک طاقتور عزم کی علامت ہے، جس نے آزادی کی تحریک کے دوران بے شمار محبِ وطن کو ہندستان کو غلامی سے آزاد کرانے کے لیے حوصلہ اور ولولہ بخشا۔
یکم اکتوبر کو مرکزی کابینہ نے وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک گیر تقریبات کی منظوری دی، جس کا مقصد ایک ایسی مؤثر تحریک کو فروغ دینا ہے جو شہریوں، بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ کو، اس نغمے کی اصل انقلابی روح سے جوڑے۔ ان تقریبات کا مقصد اس لازوال پیغام کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
ایک ایسے دور میں جب قوم آزادی کے لیے بے تاب تھی، وندے ماترم تحریک کی آواز بن گیا-ایسی آواز جو صرف گائی نہیں گئی بلکہ جسے جیا گیا، سانسوں میں بسایا گیا اور جس کے لیے قربانیاں دی گئیں۔
آج بھی وندے ماترم پورے ملک میں رسمی اور غیر رسمی تقریبات میں فخر اور عقیدت کے ساتھ گایا اور بجایا جاتا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ 7 نومبر 2025 کو قومی گیت کی 150 ویں سالگرہ سال بھر کی یادگاری تقریب کے طور پر منائی جائے گی ۔
دوسری زبان میں: English · हिन्दी



