منگل، 6 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
لوک سبھا انتخابات سے پہلے اساتذہ کو ساتواں پے کمیشن دلانے کا دعویٰ، پرشانت کشور کا بڑا اعلان
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

لوک سبھا انتخابات سے پہلے اساتذہ کو ساتواں پے کمیشن دلانے کا دعویٰ، پرشانت کشور کا بڑا اعلان

Awaz E Bihar
•6 اکتوبر، 2026 کو 07:18 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 6 اکتوبر:(اے بی این) جن سوراج کے بانی اور بانکی پور کے رکن اسمبلی پرشانت کشور نے پٹنہ میں ایم ایل سی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ نامزدگی جلسے میں شرکت کی۔ ادیتی کمیونٹی سینٹر، سنہا لائبریری روڈ کے قریب منعقدہ جلسے میں انہوں نے پٹنہ اساتذہ اور گریجویٹ حلقے کے امیدوار ڈاکٹر انوج کمار اور ڈاکٹر دیویا جیوتی کے ساتھ شرکت کی اور دونوں امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔پرشانت کشور نے اساتذہ سے بڑا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہر زمرے کے اساتذہ کو ساتواں پے کمیشن دلانے کی ذمہ داری ان کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ہر حال میں ساتواں پے کمیشن دلایا جائے گا۔ اس کے لیے اگر دھرنے پر بیٹھنا پڑے، غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنی پڑے یا وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنا پڑے، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانکی پور میں جس طرح لوگوں نے ذات، مذہب اور سیاسی جماعت سے اوپر اٹھ کر تبدیلی کے حق میں فیصلہ کیا، اسی طرح اس بار پٹنہ گریجویٹ اور پٹنہ ٹیچر حلقے کے جن سوراج امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’نہ ذات، نہ مذہب، نہ پارٹی اور نہ کوئی لیڈر، صرف ایک مقصد ہے—بہار میں تبدیلی، بہتر تعلیم اور اساتذہ کو عزت و بہتر پے اسکیل۔‘‘
پرشانت کشور نے جے ڈی یو امیدوار نیراج کمار کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ 15 سے 20 سال سے اقتدار میں ہیں، وہ اگر اساتذہ کو بہتر پے اسکیل نہیں دلا سکے تو آج کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سماج میں ہونے والے مظالم اور یادو برادری کے لوگوں کے قتل کے معاملے میں بھی وہ خاموش رہے ہیں۔پرشانت کشور نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کیمرے کے سامنے آکر نیراج کمار کی حمایت میں ووٹ مانگ دیں تو جن سوراج اپنے امیدوار کو واپس لینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بانکی پور کی طرح ’’اے آئی والا ویڈیو‘‘ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے اور نیراج کمار کو شکست دینے کے لیے ڈاکٹر انوج کمار جبکہ نول کشور کو شکست دینے کے لیے ڈاکٹر دیویا جیوتی کو کامیاب بنانے کا ارادہ کرلیا ہے۔پرشانت کشور نے کہا کہ ڈاکٹر انوج کمار کے کامیاب ہوکر آنے کے بعد بانکی پور کی طرز پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ان کی قابلیت کے مطابق نجی شعبے میں روزگار دلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔جلسے میں کشور کمار منّا، رام بلی چندرونشی، اشوک جی، سید مسیح الدین، عبیدالرحمن، ببن یادو، روی نارائن، دنیش سنگھ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور حامی موجود تھے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

پی ایم رہائش منصوبہ کے تحت مکانوں کی تعمیر میں تیزی لانے کا ہدف
بہار

پی ایم رہائش منصوبہ کے تحت مکانوں کی تعمیر میں تیزی لانے کا ہدف

6 اکتوبر، 2026
اپیندر کشواہا کی پارٹی کا شیرازہ بکھرا، 4 اراکین اسمبلی میں سے 3 ہوئے باغی!
بہار

اپیندر کشواہا کی پارٹی کا شیرازہ بکھرا، 4 اراکین اسمبلی میں سے 3 ہوئے باغی!

6 اکتوبر، 2026
خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت، 15 روزہ خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
بہار

خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت، 15 روزہ خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

6 اکتوبر، 2026
فرضی دستاویزات پر سختی، ٹینڈر میں شفافیت لازمی: وزیر نیتییش مشرا
بہار

فرضی دستاویزات پر سختی، ٹینڈر میں شفافیت لازمی: وزیر نیتییش مشرا

6 اکتوبر، 2026
تمام پولیس افسران پولیس اسٹیشن آنے والے متاثرین سے اچھا سلوک کریں: اے ڈی جی
بہار

تمام پولیس افسران پولیس اسٹیشن آنے والے متاثرین سے اچھا سلوک کریں: اے ڈی جی

6 اکتوبر، 2026
ترجمے کا کام زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے
بہار

ترجمے کا کام زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے

6 اکتوبر، 2026