منگل، 6 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
وزیر اعلیٰ نے ساسارام میں 122.39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 2 لین ساسارام بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

وزیر اعلیٰ نے ساسارام میں 122.39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 2 لین ساسارام بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا

Awaz E Bihar
•6 اکتوبر، 2026 کو 01:59 PM•4 ویوز•3 منٹ پڑھیں

وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے آج روہتاس ضلع کے ساسارام میںبیدا سے موکر تک آب پاشی نہر کے پشتے پر آر او بی/پل سمیت تعمیر کی گئی دو لین ساسارام بائی پاس سڑک کی تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ اس سڑک کی تعمیر پر 122.39 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔بائی پاس سڑک کی تعمیر سے ساسارام شہر میں ٹریفک نظام کو آسان بنانے اور لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی کو بھی رفتار ملے گی۔
افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے کایاکلپ مہم کے تحت ساسارام بائی پاس کے قریب واقع مرمت و بحالی کیے گئے تالاب کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تالاب کی بحالی، صفائی اور آبی تحفظ سے متعلق کاموں کی معلومات حاصل کیں اور افسران کو آبی وسائل کی بہتر دیکھ بھال کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کایاکلپ مہم کے تحت ’روہتاس جل سنجیونی‘ کا آغاز کیا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد روہتاس ضلع کے تالابوں، پوکھروں، آبی ذخائر اور دیگر آبی وسائل کی بحالی، صفائی اور باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے، تاکہ بارش کے پانی کو زیادہ سے زیادہ جمع اور محفوظ کیا جاسکے۔ ’روہتاس جل سنجیونی‘ کے ذریعے ضلع کے روایتی اور اہم آبی وسائل کو دوبارہ زندہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ ضلع کے تمام آبی وسائل کی باقاعدگی سے صفائی اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔ تالابوں، پوکھروں اور آبی ذخائر کو تجاوزات اور آلودگی سے پاک رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کے لیے مقامی سطح پر بھی عوام کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کا تحفظ اور احیائے نو کرکے ہم نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی پانی کی دستیابی یقینی بنا سکتے ہیں۔
پروگرام میں وزیر خوراک و صارف تحفظ اور روہتاس ضلع کے انچارج وزیر جناب اشوک چودھری، صنعت و کھیل کی وزیرمحترمہ شریسی سنگھ، رکن اسمبلی وششٹھ سنگھ، رکن اسمبلی جناب مراری پرساد گوتم، دیگر عوامی نمائندگان، چیف سکریٹری مسٹر پرتیَے امرت، ڈی جی پی پریتا ورما، محکمہ تعمیراتِ سڑک کے سکریٹری مسٹرپنکج کمار پال، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ، شاہ آباد زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مسٹرڈاکٹر ستیہ پرکاش، ضلع مجسٹریٹ مسٹر دیپک کمار مشرا، ایس پی راج سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت، 15 روزہ خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
بہار

خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت، 15 روزہ خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

6 اکتوبر، 2026
فرضی دستاویزات پر سختی، ٹینڈر میں شفافیت لازمی: وزیر نیتییش مشرا
بہار

فرضی دستاویزات پر سختی، ٹینڈر میں شفافیت لازمی: وزیر نیتییش مشرا

6 اکتوبر، 2026
تمام پولیس افسران پولیس اسٹیشن آنے والے متاثرین سے اچھا سلوک کریں: اے ڈی جی
بہار

تمام پولیس افسران پولیس اسٹیشن آنے والے متاثرین سے اچھا سلوک کریں: اے ڈی جی

6 اکتوبر، 2026
ترجمے کا کام زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے
بہار

ترجمے کا کام زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے

6 اکتوبر، 2026
روہتاس میں نیا ٹاؤن شپ قائم کیا جائے گا: سمراٹ
بہار

روہتاس میں نیا ٹاؤن شپ قائم کیا جائے گا: سمراٹ

6 اکتوبر، 2026
تجسس سوالات کی طرف لے جاتا ہے، سوالات تحقیق کی طرف، اور تحقیق حل کی طرف:وزیر تعلیم
بہار

تجسس سوالات کی طرف لے جاتا ہے، سوالات تحقیق کی طرف، اور تحقیق حل کی طرف:وزیر تعلیم

6 اکتوبر، 2026