مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
بہار

ایس ڈی جی اہداف کے حصول کے لیے بہار میں محکمہ جاتی تال میل مضبوط بنانے پر زور

Awaz E Bihar1 منٹ کی پڑھائی

ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مختلف محکموں کے درمیان تال میل مضبوط بنانا اور ریاستی اشاریاتی فریم ورک (ایس آئی ایف) کا جائزہ لے کر اسے تازہ ترین ضروریات کے مطابق اپ ڈیٹ کرنا تھا

پٹنہ، 4 نومبر:(اے بی این ) بہار حکومت کے محکمہ منصوبہ و ترقیات کی جانب سے یونیسف کے تکنیکی تعاون سے ایس ڈی جی (پائیدار ترقیاتی اہداف) کے نوڈل افسران کے لیے ایک روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا افتتاح محکمہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر این وجے لکشمی اور سکریٹری کیول تنوج نے کیا۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد سال 2030 تک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مختلف محکموں کے درمیان تال میل مضبوط بنانا اور ریاستی اشاریاتی فریم ورک (ایس آئی ایف) کا جائزہ لے کر اسے تازہ ترین ضروریات کے مطابق اپ ڈیٹ کرنا تھا۔اس موقع پر ڈاکٹر این وجے لکشمی نے کہا کہ 2030 تک ایس ڈی جی اہداف حاصل کرنے میں ہر محکمے کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جن اشاریوں میں مثبت پیش رفت اور ترقی نظر آرہی ہے، ان سے متعلق محکمے کامیابی کی کہانیاں تیار کرکے فراہم کریں، تاکہ انہیں نیتی آیوگ کے ساتھ مشترک کیا جا سکے۔انہوں نے بہار میں اندرونِ ملک ماہی پروری کے شعبے کی بہتر قومی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے ایس ڈی جی-14 (آبی حیات کا تحفظ) سے متعلق موزوں اشاریوں کو بھی ریاستی اشاریاتی فریم ورک میں شامل کرنے کے امکانات پر غور کرنے کی تجویز دی۔ورکشاپ کے تکنیکی اجلاسوں میں مختلف محکموں کے اشاریوں کی افادیت، پیمائش کے امکانات اور اعداد و شمار کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران ضرورت کے مطابق نئے اشاریے شامل کرنے، موجودہ اشاریوں میں ترمیم اور غیر ضروری اشاریوں کو ہٹانے سے متعلق تجاویز بھی حاصل کی گئیں۔

بہار کی مزید خبریں

سب دیکھیں