ندیوں سے گاد نکالنے کا معاہدہ سیلاب کی شدت کم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا: وجے کمار چودھری


ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ مسٹر کمار طویل عرصے سے ندیوں سے گاد نکالنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں نتن گڈکری کی قیادت میں مرکزی حکومت نے اس سمت میں ایک تاریخی پہل کی ہے۔ گاد نکالنے کا کام وزارت کی جانب سے کیا جائے گا اور نکالی گئی گاد کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
بہار کی ندیوں سے گاد نکالنے کے تعلق سے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے برسوں پرانے مطالبے پر مرکزی حکومت کی جانب سے پہل کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بدھ کے روز ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے مسٹر کمار کو بتایا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت ریاست کی مختلف ندیوں سے تقریباً 4 لاکھ کیوبک میٹر گاد نکالی جائے گی۔ اس سے سیلاب کے مسئلے کو کم کرنے اور کھیتوں کی مٹی کے کٹاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ مسٹر کمار طویل عرصے سے ندیوں سے گاد نکالنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں نتن گڈکری کی قیادت میں مرکزی حکومت نے اس سمت میں ایک تاریخی پہل کی ہے۔ گاد نکالنے کا کام وزارت کی جانب سے کیا جائے گا اور نکالی گئی گاد کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ یہ بہار میں آبی انتظام اور کسانوں کے مفاد میں ایک اہم قدم ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مبارک باد دی اور انہیں بتایا کہ بہار کی ترقی اور بہتر حکمرانی کے لیے ان کے کیے گئے کاموں اور دیکھے گئے خوابوں کو پورا کرنے کی سمت میں ریاستی حکومت پوری پابندی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔مسٹر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے تعاون سے بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ مسٹر نتیش کمار نے ریاست میں بہتر حکمرانی کا نظام قائم کرنے اور منظم جرائم سے بہار کو آزاد کرانے کی سمت میں اہم کام کیے ہیں۔ ان کی بہتر حکمرانی کی روایت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
admin







