بہار قانون ساز کونسل میں تقرریوں کا اختیار اب بی پی ایس سی و بی ایس ایس سی کے سپرد کرنے کی تیاری

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کو درپیش دو بڑے چیلنج پانی اور آبادی رہے ہیں۔ حکومت انہیں ریاست کی طاقت میں تبدیل کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ شمالی بہار کے دریاؤں سے نکلنے والی گاد کے سائنسی طریقے سے انتظام اور تعمیراتی کاموں میں اس کے استعمال کے امکانات پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے گاد پالیسی بنائی گئی ہے
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعہ کو کہا کہ ریاستی حکومت کا عزم بہار کو ملک کی تیز ترین صنعتی ترقی کرنے والی ریاستوں میں شامل کرنا ہے اور ریاست میں 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز بہار کے تئیں صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہیں۔
چودھری نے آج محکمہ صنعت اور توانائی کی جانب سے منعقدہ 'صنعت کاروں سے مکالمہ اورمفاہمت ناموں کی منتقلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صنعتی ترقی کو نئی رفتار دینے کی سمت میں حکومت کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ریاست میں 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کے سلسلے میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے بہار پر اعتماد کرنے، یہاں صنعتیں قائم کرنے اور ریاست کی ترقی کے سفر میں شریک بننے کی اپیل کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار سرمایہ کاری کے لیے پوری طرح تیار ہے اور حکومت صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2047 میں جب ملک آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا، تب ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں بہار کا اہم کردار ہوگا۔ ہمارا ہدف خوشحال اور ترقی یافتہ بہار کی تعمیر ہے۔ قدیم دور میں بہار نے ہندوستان کو سنہرا دور دیا تھا۔ اب اپنے تاریخی ورثے، صلاحیتوں اور وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے صنعتی اور اقتصادی ترقی کی نئی تاریخ رقم کرنے کا وقت ہے۔
بہار میں موصول ہونے والی صنعتی سرمایہ کاری کی تجاویز میں اڈانی ہائیڈرو انرجی کی دو کمپنیوں کی جانب سے 9,900-9,900 کروڑ روپے، ٹورینٹ انرجی اسٹوریج سولیوشنس کی جانب سے 7,684.94 کروڑ روپے اور گرینکو انرجیز کی جانب سے 5,400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن نے 70 ہزار کروڑ روپے اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا نے بھی 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز پیش کی ہیں۔ فیڈریشن آف ایوی ایشن انڈسٹری اِن انڈیا کی جانب سے 12,500 کروڑ روپے، سی ٹی آر ایل ایس کی جانب سے 10 ہزار کروڑ روپے اور رامکی گروپ کی کمپنی رینوین کی جانب سے 10 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز شامل ہیں۔
اسی سلسلے میں ایس اے ای ایل انڈسٹریز نے 4 ہزار کروڑ روپے، سی پی اے پرائیویٹ لمیٹڈ نے 3,500 کروڑ روپے، رشمی میٹالرجیکل انڈسٹری نے 3 ہزار کروڑ روپے، رانا ہولڈنگ نے 3 ہزار کروڑ روپے، بگمینیا سیمی کون نے 2 ہزار کروڑ روپے اور کیویسا آرگینکس نے 1,200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز پیش کی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کو درپیش دو بڑے چیلنج پانی اور آبادی رہے ہیں۔ حکومت انہیں ریاست کی طاقت میں تبدیل کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ شمالی بہار کے دریاؤں سے نکلنے والی گاد کے سائنسی طریقے سے انتظام اور تعمیراتی کاموں میں اس کے استعمال کے امکانات پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے گاد پالیسی بنائی گئی ہے۔ اس سے دریاؤں میں گاد جمع ہونے کے مسئلے کے حل کے ساتھ تعمیراتی کاموں کے لیے مفید وسائل بھی دستیاب ہوں گے۔ سیلاب پر قابو پانے کے لیے پشتوں کی اونچائی بڑھانے اور انہیں منظم بنانے سمیت دیگر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مسٹر چودھری نے توانائی کے شعبے میں حکومت کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے میں تقریباً 23 ہزار کروڑ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ ریاست کے 1.82 کروڑ خاندانوں کو ہر ماہ 125 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ریاست میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھتے ہوئے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے۔ وافر مقدار میں بجلی کی دستیابی صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو رفتار دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کی مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی بازاروں سے جوڑنے کے لیے نقل و حمل اور لاجسٹکس کے مختلف ذرائع کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ریاست میں 12 نئی ٹاؤن شپ تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ بہار کو تعلیم کا ایک اہم مرکز بنانے کے لیے بڑے تعلیمی اداروں کو یہاں اپنے مراکز قائم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار ایک بڑی منڈی ہونے کے ساتھ ساتھ صلاحیتوں کا بھی مرکز ہے۔
انہوں نے ایکو ٹورزم اور مذہبی سیاحت کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیاحت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ شری گرو گوبند سنگھ جی مہاراج اور بھگوان بدھ سے وابستہ مقامات کی ترقی کے ساتھ ماتا سیتا کی جائے پیدائش سیتامڑھی میں بھی شاندار تعمیراتی اور ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔ اس سے سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ مقامی سطح پر روزگار اور اقتصادی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
مسٹر چودھری نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ ریاست میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے طریقہ کار کو سادہ بنایا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز کو 30 دن کے اندر منظوری دینے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ مقررہ مدت میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں 31ویں دن تجویز کو خودبخود منظور شدہ تصور کر لیا جائے گا۔ حکومت کا مقصد صنعت کاروں کو غیر ضروری کارروائیوں سے نجات دلا کر سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول تیار کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں میں 13 لاکھ سرکاری ملازمتیں اور روزگار کے دو کروڑ مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ آئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ لوگوں کو روزگار اور سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک کروڑ خاندانوں کو کاروباری بنانے اور ایک کروڑ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنا کر لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف ہے۔ اب تک 50 لاکھ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنایا جا چکا ہے۔
admin







