مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
قومی

ڈی آر ڈی او نے نیم بیلسٹک میزائل’ پرلے ‘کا کامیاب تجربہ کیا

Awaz E Bihar1 منٹ کی پڑھائی

جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ میزائل ملک کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا اور ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف فوج کی تیاریوں کو مزید بہتر بنائے گا۔

ملک میں تیار کردہ نیم بیلسٹک میزائل پرلے کا جمعرات کو اڈیشہ کے ساحل سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے بتایا کہ میزائل کا تجرباتی طور پر آغاز ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے صبح تقریباً 11.10 بجے کیا گیا۔ ڈی آر ڈی او نے بتایا کہ چاندی پور انٹی گریٹیڈ رینج کی جانب سے تعینات کیے گئے مختلف آلات کے ذریعے جمع کیے گئے اعداد و شمار نے میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کی۔یہ ہندوستان کی مقامی میزائل تیاری کی صلاحیتوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔ اس میزائل نظام کو بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے، جو اس کی تیاری اور پروڈکشن سے وابستہ شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ڈی آر ڈی او کے سینئر افسران، دفاعی صنعت کے نمائندوں اور مسلح افواج کے ارکان نے اس تجرباتی پرواز کا مشاہدہ کیا۔ یہ تجربہ صارفین کی تشخیصی کارروائی کے تحت کیا گیا تھا۔ اس تازہ کامیاب تجربے کے ساتھ اب یہ میزائل نظام مسلح افواج میں شامل کیے جانے کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے کے لیے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعتی شراکت داروں کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ میزائل ملک کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا اور ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف فوج کی تیاریوں کو مزید بہتر بنائے گا۔

دفاعی سکریٹری اور دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے بھی اس کامیاب تجرباتی پرواز میں شامل ٹیموں کو مبارک باد دی۔

یو این آئی۔ این یو۔

قومی کی مزید خبریں

سب دیکھیں