Thursday, 1 October 2026
اردوहिन्दीEnglish
Awaz E Bihar
Awaz E Bihar
HomeE-PaperVideosNationalPoliticsSportsEducationBiharNationalPoliticsSportsHealthEducationArticlesWorld News
TopNationalPoliticsSportsEducationBiharNationalPoliticsSportsHealthEducationArticlesWorld News

Awaz E Bihar

Bihar's Voice — Breaking News in Urdu, Hindi & English

Categories

  • Local
  • National
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Sports
  • Health
  • Education

Quick Links

  • Home
  • E-Paper
  • Videos
  • Picture of the Day
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms of Service

Newsroom

  • Editorial Policy
  • Corrections & Complaints
  • Advertise With Us
  • Newsroom Contact

Languages

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

Follow Us

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. All rights reserved

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو نئی تحریک
  1. Home
  2. Bihar
Bihar

بہار میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو نئی تحریک

Awaz E Bihar•30 July 2026 at 07:15 pm•0 views•3 min read

پٹنہ (اے بی این) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے سامنے،لوک سیوک آواس واقع سنکلپ آڈیٹوریم میں 6 ہزار کروڑ روپے کے مجوزہ بڑے مربوط اسٹیل (Large Integrated Steel Project) کے قیام کے لیے صنعت محکمہ اور مہا شکتی گروپ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط اور اسکا تبادلہ کیا گیا۔یہ پروجیکٹ گیا جی میں قائم کیا جائے گا۔مجوزہ پروجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 1.0 سے 1.5 ملین ٹن سالانہ (MTPA) ہوگی۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے بہار کی صنعتی ترقی کو ایک نیا حوصلہ ملے گا اور یہ ریاست کو ملک کے بڑے صنعتی مراکز میں قائم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار حکومت ریاست میں صنعتوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہتر انفراسٹرکچر، شفاف پالیسیاں اور فوری انتظامی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، جو ریاست میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ,اسٹیل پروجیکٹ کے قیام سے مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس سے معاون اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا اور علاقائی معیشت کو تقویت ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے یقین ظاہر کیا کہ بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی آئی اے ڈی اے)، محکمہ صنعت اور سرمایہ کار اداروں کی مربوط کوششوں سے یہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندر آگے بڑھے گا اور ریاست کی صنعتی ترقی میں ایک نیا باب کھولے گا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ مسٹر چودھری نے کہا کہ بہار حکومت ریاست میں صنعتوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہتر بنیادی ڈھانچہ، شفاف پالیسیاں اور فوری انتظامی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے ریاست میں بڑی سرمایہ کاری راغب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل منصوبے کے قیام سے مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ساتھ ہی اس سے معاون اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا اور علاقائی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔
پروگرام کے دوران وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت، چیف منسٹر کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ، محکمہ صنعت کے سکریٹری مسٹر کندن کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، محکمہ صنعت کے ڈائرکٹر مسٹر مکل کمار گپتاسمیت دیگر سینئر افسران، مہاشکتی گروپ کے مسٹر انمول لوڑھا مسٹر وشنو ناتھ سمیت مہا شکتی گروپ دیگر عہدیداران موجود تھے۔

Share:

More from Bihar

Government will provide all possible cooperation to industrialists: Samrat
Bihar

Government will provide all possible cooperation to industrialists: Samrat

1 Oct 2026
94 lakh 71 thousand people were tested for anemia, more than 18 lakh were diagnosed with anemia
Bihar

94 lakh 71 thousand people were tested for anemia, more than 18 lakh were diagnosed with anemia

29 Sept 2026
The dispute between Anant Singh and Neeraj Kumar reached the top leadership
Bihar

The dispute between Anant Singh and Neeraj Kumar reached the top leadership

29 Sept 2026
Official records to be digitized, citizens to get digital copies: Dr Dilip Jaiswal
Bihar

Official records to be digitized, citizens to get digital copies: Dr Dilip Jaiswal

29 Sept 2026
Bihar will be strong only with a strong foundation of children: Samrat Chaudhary
Bihar

Bihar will be strong only with a strong foundation of children: Samrat Chaudhary

29 Sept 2026
A seven-day sit-in at Garni Bagh, Shikhar Sevak, who has been serving for 17 years
Bihar

A seven-day sit-in at Garni Bagh, Shikhar Sevak, who has been serving for 17 years

29 Sept 2026