Thursday, 1 October 2026
اردوहिन्दीEnglish
Awaz E Bihar
Awaz E Bihar
HomeE-PaperVideosNationalPoliticsSportsEducationBiharNationalPoliticsSportsHealthEducationArticlesWorld News
TopNationalPoliticsSportsEducationBiharNationalPoliticsSportsHealthEducationArticlesWorld News

Awaz E Bihar

Bihar's Voice — Breaking News in Urdu, Hindi & English

Categories

  • Local
  • National
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Sports
  • Health
  • Education

Quick Links

  • Home
  • E-Paper
  • Videos
  • Picture of the Day
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms of Service

Newsroom

  • Editorial Policy
  • Corrections & Complaints
  • Advertise With Us
  • Newsroom Contact

Languages

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

Follow Us

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. All rights reserved

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کوآپریٹو سوسائیوں میں شفافیت اور جمہوری نظام کوفروغ دینے کی ضرورت: سیکرٹری
  1. Home
  2. Bihar
Bihar

کوآپریٹو سوسائیوں میں شفافیت اور جمہوری نظام کوفروغ دینے کی ضرورت: سیکرٹری

Awaz E Bihar•21 August 2026 at 05:41 pm•0 views•3 min read

بہار ریاستی کوآپریٹوپالیسی 2026 پر عمل درآمد اور کوآپریٹیو کمیٹیوں کو چلانے سے متعلق ورشاپ

پٹنہ، 21 اگست:کوآپریٹو سوسائٹیوں میں شفافیت اور جمہوری نظام کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تمام افسران کو سماج کے اندر جمہوری فیصلہ سازی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سماج کو مضبوط کرنے اور ان کے کاروبار کو بہتر بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار محکمہ کوآپریٹیو کے سکریٹری مسٹر دھرمیندر سنگھ نے جمعہ کو کیا۔ وہ دیپ نارائن سنگھ ریجنل کوآپریٹیو انسٹی ٹیوٹ پٹنہ میں منعقد ایک تربیتی و ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔بہار اسٹیٹ کوآپریٹو پالیسی 2026 کے نفاذ اور کوآپریٹو سوسائٹیوںکو چلانے کے سلسلے میں تمام اسسٹنٹ رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز، اور تمام ڈویژنل جوائنٹ رجسٹرارسمیت محکمہ کے افسران کے لیے یہ ٹریننگ ساتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ورکشاپ میں محکمہ کے سکریٹری جناب دھرمیندر سنگھ نے کہا کہ کوآپریٹیو کی اہمیت تیزی سے بڑھی ہے، اور اس شعبہ میں بہت کام کیے جارہے ہیں۔ کوآپریٹوکے ذریعہ عام لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لائی جاسکتی ہے۔ ریاستی حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعے اس مقصد کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان اسکیموں کو زمینی سطح پر نافذ کرنے اور انہیں کامیاب بنانے میں افسران کا اہم کردار ہے۔ لہذا، یہاں دی جانے والی ٹریننگ بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں، کوآپریٹیو کے بہت سی جہتوں میں مسلسل تبدیلیاں آئی ہیں، جنہیں سمجھنا بہت ضروری ہے۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوششیں کی جائیں۔
محکمہ کی اسکیموں کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے۔ افسران کو اپنے اعلیٰ افسران، جونیئرز اور اس میں شامل تمام افراد کے ساتھ گفتگو کے ذرائع کھلے رکھنے چاہئے ۔ ہمیں ہر ایک سے بات کرنی چاہیے، بروقت معلومات فراہم کرنی چاہیے، تجاویز طلب کرنی چاہئیں، اور اس پر عمل کرنے کے طریقے پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین سے لے کر افسران تک سبھی کو بہار اسٹیٹ کوآپریٹو پالیسی 2026 کو گہرائی سے سمجھنا چاہئے۔ ہمارے کام کا حتمی مقصد عوام الناس کو فائدہ پہنچانا ہونا چاہیے۔
ورکشاپ میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار جناب رجنیش کمار سنگھ نے کہا کہ نئی کوآپریٹو پالیسی کے تحت ریاست میں کوآپریٹو سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے سوسائیٹیوں کو پروکیورمنٹ سے آگے نکل کر کام کر نا ہے۔
وہیںنئی تیار کردہ بہار اسٹیٹ کوآپریٹو پالیسی 2026 پر بحث کرتے ہوئے، ایڈیشنل رجسٹرار مسٹر وکاس کمار بریار نے وضاحت کی کہ ایک ترقی یافتہ ریاست کے تصور میں کوآپریٹو ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ پالیسی دیہی معیشت کو مضبوط کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور جدید کاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ پالیسی خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کو جوڑنے کے لیے کام کرے گی۔ اس کے علاوہ سیاحت، ڈیری اور گرین انرجی جیسے نئے شعبوں میں کوآپریٹو یونٹس کے قیام سے بہار کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو نئی سمت ملے گی۔
Share:

More from Bihar

Government will provide all possible cooperation to industrialists: Samrat
Bihar

Government will provide all possible cooperation to industrialists: Samrat

1 Oct 2026
94 lakh 71 thousand people were tested for anemia, more than 18 lakh were diagnosed with anemia
Bihar

94 lakh 71 thousand people were tested for anemia, more than 18 lakh were diagnosed with anemia

29 Sept 2026
The dispute between Anant Singh and Neeraj Kumar reached the top leadership
Bihar

The dispute between Anant Singh and Neeraj Kumar reached the top leadership

29 Sept 2026
Official records to be digitized, citizens to get digital copies: Dr Dilip Jaiswal
Bihar

Official records to be digitized, citizens to get digital copies: Dr Dilip Jaiswal

29 Sept 2026
Bihar will be strong only with a strong foundation of children: Samrat Chaudhary
Bihar

Bihar will be strong only with a strong foundation of children: Samrat Chaudhary

29 Sept 2026
A seven-day sit-in at Garni Bagh, Shikhar Sevak, who has been serving for 17 years
Bihar

A seven-day sit-in at Garni Bagh, Shikhar Sevak, who has been serving for 17 years

29 Sept 2026