Thursday, 1 October 2026
اردوहिन्दीEnglish
Awaz E Bihar
Awaz E Bihar
HomeE-PaperVideosNationalPoliticsSportsEducationBiharNationalPoliticsSportsHealthEducationArticlesWorld News
TopNationalPoliticsSportsEducationBiharNationalPoliticsSportsHealthEducationArticlesWorld News

Awaz E Bihar

Bihar's Voice — Breaking News in Urdu, Hindi & English

Categories

  • Local
  • National
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Sports
  • Health
  • Education

Quick Links

  • Home
  • E-Paper
  • Videos
  • Picture of the Day
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms of Service

Newsroom

  • Editorial Policy
  • Corrections & Complaints
  • Advertise With Us
  • Newsroom Contact

Languages

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

Follow Us

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. All rights reserved

Designed and Developed byZeloiteZeloite
خصوصی گہری نظرثانی(ایس آئی آر) کے تعلق سے اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد اور حقائق سے عاری: وزیراعلیٰ
  1. Home
  2. Bihar
Bihar

خصوصی گہری نظرثانی(ایس آئی آر) کے تعلق سے اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد اور حقائق سے عاری: وزیراعلیٰ

Awaz E Bihar•27 September 2026 at 02:44 pm•0 views•4 min read

وزیراعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے آج وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ واقع ’سمواد‘ احاطہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بہار میں کرائی گئی خصوصی گہری نظرثانی(ایس آئی آر) کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بہار میںایس آئی آر کا عمل مقررہ ضوابط اور شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار میں 24 جون 2025 سے 25 جولائی 2025 تک ایس آئی آر کا عمل جاری رہا۔ ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ میں شامل ناموں کی تصدیق کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران فوت ہو چکے افراد، مستقل طور پر منتقل ہو چکے لوگوں اور ایک سے زیادہ مقامات پر درج ووٹروں سے متعلق اندراجات کی تصدیق کی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں کی اہلیت کے سلسلے میں کوئی مسئلہ تھا، ان کے لیے دعویٰ اور اعتراض درج کرانے کا مکمل انتظام موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2003 میں جب مسز رابڑی دیوی وزیراعلیٰ تھیں، اس وقت بھی ایس آئی آر کرایا گیا تھا اور پھر سال 2025 میں جب جناب نتیش کمار وزیراعلیٰ تھے، اس وقت بھی ایس آئی آر کرایا گیا۔ ایس آئی آر کے نام پر اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا رہا ہے۔ اپوزیشن کے رہنماؤں کے پاس کوئی حقائق نہیں ہیں، وہ صرف الزامات لگا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے 2003 کی ووٹر لسٹ آن لائن دستیاب کرائی تھی، تاکہ موجودہ ایس آئی آر کے دوران اہل ووٹر اپنے سابقہ ریکارڈ کی تصدیق کر سکیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایس آئی آرکے عمل کے دوران مقررہ دستاویزات کی بنیاد پر ووٹر کی تفصیلات کی تصدیق کی گئی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد آدھار کارڈ کو بھی شناخت سے متعلق دستاویز کے طور پر قبول کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ آدھار شناخت قائم کرنے کے لیے قابلِ قبول ہے، لیکن یہ شہریت کا ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کانگریس رہنما جناب راہل گاندھی اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما جناب تیجسوی پرساد یادو کی جانب سے ایس آئی آر کو لے کر اٹھائے گئے سوالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ معاملات پر صورتِ حال پہلے ہی واضح کی جا چکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کسی اہل شخص کا نام ووٹر لسٹ میں موجود نہیں ہے یا کسی قسم کی حقیقی شکایت ہے تو مقررہ طریق کار کے تحت اسے سامنے لایا جانا چاہیے۔ ابھی تک اس طرح کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو جمہوری نظام میں اپنی بات رکھنے کا مکمل حق ہے، لیکن انہیں حقائق اور ثبوت کے ساتھ اپنی بات رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق کسی شکایت کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ عدالتی نظام بھی دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کا عمل بہار کے تمام علاقوں میں مقررہ ضوابط کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے لگائے جا رہے الزامات کو حقائق سے عاری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں الیکشن کمیشن اور عدالت اہم ادارے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ووٹر لسٹ ایک متحرک فہرست ہے، جس میں وقتاً فوقتاً نئے اہل ووٹروں کے نام شامل کیے جاتے ہیں، جبکہ موت، منتقلی اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر ضروری ترمیم بھی کی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن بھی ووٹر لسٹ کی باقاعدہ نظرثانی کو اسی عمل کا حصہ قرار دیتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ ایک غریب کا بیٹا ملک کا وزیراعظم بنا، یہ بات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ ملک اچھی طرح چل رہا ہے، اپوزیشن کو یہ بات پسند نہیں ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس لیے وہ غلط فہمیاں پھیلانے میں مصروف ہے۔وزیراعلیٰ نے بہار میں مکانات کی تعمیر سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور محروم خاندانوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام ہی مالک ہیں اور عوام اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی مفاد کے مسائل کے ساتھ عوام کے درمیان جائیں اور حقائق کی بنیاد پر اپنی بات رکھیں
Share:

More from Bihar

Government will provide all possible cooperation to industrialists: Samrat
Bihar

Government will provide all possible cooperation to industrialists: Samrat

1 Oct 2026
94 lakh 71 thousand people were tested for anemia, more than 18 lakh were diagnosed with anemia
Bihar

94 lakh 71 thousand people were tested for anemia, more than 18 lakh were diagnosed with anemia

29 Sept 2026
The dispute between Anant Singh and Neeraj Kumar reached the top leadership
Bihar

The dispute between Anant Singh and Neeraj Kumar reached the top leadership

29 Sept 2026
Official records to be digitized, citizens to get digital copies: Dr Dilip Jaiswal
Bihar

Official records to be digitized, citizens to get digital copies: Dr Dilip Jaiswal

29 Sept 2026
Bihar will be strong only with a strong foundation of children: Samrat Chaudhary
Bihar

Bihar will be strong only with a strong foundation of children: Samrat Chaudhary

29 Sept 2026
A seven-day sit-in at Garni Bagh, Shikhar Sevak, who has been serving for 17 years
Bihar

A seven-day sit-in at Garni Bagh, Shikhar Sevak, who has been serving for 17 years

29 Sept 2026