منگل، 6 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اپیندر کشواہا کی پارٹی کا شیرازہ بکھرا، 4 اراکین اسمبلی میں سے 3 ہوئے باغی!
اپیندر کشواہا کی پارٹی کا شیرازہ بکھرا، 4 اراکین اسمبلی میں سے 3 ہوئے باغی! — photo 2
1/2
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

اپیندر کشواہا کی پارٹی کا شیرازہ بکھرا، 4 اراکین اسمبلی میں سے 3 ہوئے باغی!

Awaz E Bihar
•6 اکتوبر، 2026 کو 06:05 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این )بہار قانون ساز کونسل انتخاب کے حوالے سے این ڈی اے میں جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سارن ٹیچر حلقے میں این ڈی اے کی جانب سے جے ڈی یو نے آنند پشکر کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں آر ایل ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ریاستی چیف ترجمان رام پکار سنہا آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔ پیر کے روز رام پکار سنہا نے سارن ٹیچر حلقے سے نامزدگی داخل کی۔ ان کی نامزدگی کے موقع پر آر ایل ایم کے 3 ارکان اسمبلی بھی موجود رہے۔ ان میں آر ایل ایم کے ریاستی صدر اور دینارا کے رکن اسمبلی آلوک کمار سنگھ، مدھوبنی کے رکن اسمبلی مادھو آنند اور باجپٹی کے رکن اسمبلی رامیشور مہتو شامل ہیں۔ تینوں نے رام پکار سنہا کی حمایت کا اعلان کیا۔
آر ایل ایم کے تینوں ارکان اسمبلی کا آزاد امیدوار رام پکار سنہا کو حمایت دینا کئی اعتبار سے اہم مانا جا رہا ہے، کیوں کہ راجیہ سبھا کے رکن اپیندر کشواہا کی پارٹی آر ایل ایم، این ڈی اے کا حصہ ہے اور سارن ٹیچر سیٹ پر این ڈی اے نے جے ڈی یو کے آنند پشکر کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
ایسے میں آر ایل ایم کے 3 رکن اسمبلی کا این ڈی اے امیدوار کے بجائے رام پکار سنہا کے ساتھ کھڑا ہونا، پارٹی کے اندرونی انتشار کو ظاہر کرتا ہے، اور بغاوت کی آگ کو ہوا دیتا ہے۔ آر ایل ایم کے صدر اپیندر کشواہا نے حالانکہ پارٹی میں بغاوت سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر ایل ایم، این ڈی اے کے ساتھ ہے اور این ڈی اے کے آفیشیل امیدواروں کی حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کے کوئی بھی رکن اسمبلی باغی نہیں ہوئے ہیں۔دوسری جانب ریاستی صدر آلوک سنگھ کا کہنا ہے کہ تینوں رکن اسمبلی رام پکار سنہا کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق رام پکار سنہا طویل عرصے سے پارٹی سے وابستہ رہے ہیں اور کارکنان کے وقار کو دیکھتے ہوئے ان کی حمایت کی گئی ہے۔ تینوں اراکین اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ رام پکار سنہا کی حمایت کا مطلب این ڈٰ اے حکومت سے حمایت واپس لینا نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آر ایل ایم کے کل 4 ارکان اسمبلی ہیں، جن میں سے 3 ارکان اسمبلی رام پکار سنہا کی حمایت میں ہیں، جبکہ چوتھی رکن اسمبلی اوپیندر کشواہا کی اہلیہ سنیہ لتا ہیں۔
سارن ٹیچر نشست پر اب این ڈی اے کے امیدوار آنند پشکر اور آزاد امیدوار رام پکار سنہا کے علاوہ جن سوراج کے آفاق احمد بھی میدان میں ہیں۔ رام پکار سنہا کی نامزدگی کے موقع پر آر ایل ایم کے 3 ارکان اسمبلی کی موجودگی نے اس نشست کے مقابلے کو اب مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ بہار میں قانون ساز کونسل کی ٹیچر اور گریجویٹ نشستوں کے لیے 23 اکتوبر کو ووٹنگ اور 27 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہونی ہے۔ ایسے میں سارن ٹیچر نشست پر آر ایل ایم کے 3 ارکان اسمبلی کا پارٹی کے خلاف اٹھایا گیا قدم اور اوپیندر کشواہا کی جانب سے پارٹی کے اندر کسی بھی طرح کا اختلاف یا بغاوت سے انکار بہار کی سیاست میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

لوک سبھا انتخابات سے پہلے اساتذہ کو ساتواں پے کمیشن دلانے کا دعویٰ، پرشانت کشور کا بڑا اعلان
بہار

لوک سبھا انتخابات سے پہلے اساتذہ کو ساتواں پے کمیشن دلانے کا دعویٰ، پرشانت کشور کا بڑا اعلان

6 اکتوبر، 2026
پی ایم رہائش منصوبہ کے تحت مکانوں کی تعمیر میں تیزی لانے کا ہدف
بہار

پی ایم رہائش منصوبہ کے تحت مکانوں کی تعمیر میں تیزی لانے کا ہدف

6 اکتوبر، 2026
خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت، 15 روزہ خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
بہار

خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت، 15 روزہ خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

6 اکتوبر، 2026
فرضی دستاویزات پر سختی، ٹینڈر میں شفافیت لازمی: وزیر نیتییش مشرا
بہار

فرضی دستاویزات پر سختی، ٹینڈر میں شفافیت لازمی: وزیر نیتییش مشرا

6 اکتوبر، 2026
تمام پولیس افسران پولیس اسٹیشن آنے والے متاثرین سے اچھا سلوک کریں: اے ڈی جی
بہار

تمام پولیس افسران پولیس اسٹیشن آنے والے متاثرین سے اچھا سلوک کریں: اے ڈی جی

6 اکتوبر، 2026
ترجمے کا کام زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے
بہار

ترجمے کا کام زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے

6 اکتوبر، 2026