ہفتہ، 3 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ
بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ — photo 2
1/2
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ

Awaz E Bihar
•3 اکتوبر، 2026 کو 01:12 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

2020میں قائم کمپنی کی مدد سے بکری پالنے کو منظم ،ویلیو چین پر مبنی کارو بار میں تبدیل کیا


پٹنہ، 3 اکتوبر:(اے بی این ) بہار کے دیہی علاقوںمیں خواتین معاشی شراکت کو مضبوط بنا نے میں جیویکا کے سیلف ہیلپ گروپ پرمبنی ماڈل مسلسل نئے اور حوصلہ بخش مواقع پیدا کرر ہے ہیں ۔اس تناظر میں، آج، چار سیمانچل کے چار اضلاع: ارریہ، پورنیہ، کٹیہار، اور کشن گنج میں گلابی انقلاب(بکری پروری ، گوشت کی پیداوار)کے ذریعے، جیویکا دیدی نے دیہی معیشت کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ سیمانچل جیویکا گوٹ پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ سے وابستہ تقریباً 20,000 خواتین کے اتحاد نے 15 کروڑ سے زیادہ کے مجموعی کاروبار کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے۔
دسمبر 2020 میں قائم اور ستمبر 2021سے تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے والی، اس کمپنی نے بکریوں کی فارمنگ کو ایک منظم، ویلیو چین پر مبنی کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے۔ اگست 2026 تک، کمپنی سے 19,956(تقریباً 20,000) شیئر ہولڈرزمنسلک ہو چکے ہیں، جن کا کل حصص سرمایہ 99.78 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔
اعدادو شمار پر غور کریں تو اس سیمانچل جیویکا گوٹ پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ سے وابستہ جیویکا دیدیوں کی مدد سے، کمپنی کا کاروبار مالی سال 2021-22 میں 25.50 لاکھ سے بڑھ کر 2025-26 میں 530.63 لاکھ(تقریباً 5.31 کروڑ)روپے ہو گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سالانہ ٹرن اوور میں 20 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
جیویکا کے عہدیداروں کے مطابق، ریاست کے چاروں اضلاع میں بکری پالنے اور گوشت کی پیداوار کے کاروبار سے کسانوں کو ادائیگیاں 2021-22 میں 11.47 لاکھ روپے تھیں، جو 2025-26 میں بڑھ کر 146.70 لاکھ ہو گئیں۔ اگست 2026 تک، کمپنی نے 15.49 کروڑ کا مجموعی کاروبار ریکارڈ کیا ہے اور اس سے براہ رست کاروبار کر نے والی خواتین کو 5.71 کروڑ کی ادائیگی کی جاچکی ہے ۔
حکام نے یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی کی طرف سے لائیو باڈی ویٹ( زندہ جسمانی وزن) کی بنیاد پر شفاف قیمتوں پر مشتمل نظام اپنایا گیا ہے۔ خرید و فروخت کی سہولت کے لیے بلاک کی سطح پر 44 ڈیمو کم کلیکشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ گائوں ،گائوں مویشی طبی سہولیات پہنچانے کے لیے تک 700 سے زیادہ تربیت یافتہ "پشو سکھیوں" کا نیٹورک کام کررہا ہے ۔ سال 2025-26 میں، 2.15 لاکھ سے زیادہ ڈی ورمنگ اور 1.95 لاکھ ویکسینیشن خدمات فراہم کی گئیں۔ مزید برآں، سیمانچل جیویکا میٹ آؤٹ لیٹ کے ذریعے اگست 2026 تک 14,566 کلو گوشت فروخت کیا گیا، جس سے 1.03 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار ہوا۔
اس سلسلہ میں دیہی ترقیات ساتھ اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر جناب شرون کمار کا کہنا ہے کہ سیمانچل میں بکری پالنے میں 20,000 خواتین کی یکجہتی نے 15 کروڑ روپے کے کاروبار کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کی واضح مثال ہے کہ دیہی خواتین جب منظم اور اجتماعی کاروبار میں مشغول ہوتی ہیں تو عظیم چیزیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے ویژن کے مطابق، ہماری دیدی جیویکا کے ذریعے خود انحصاری اور بااختیار بن رہی ہیں۔ سیمانچل میں بکری پالنے کو منظم منڈیوں اور سائنسی تکنیکوں سے جوڑ کر، جیویکا نے دلالوں کے کردار کو ختم کیا ہے اور خواتین کو براہ راست معاشی فائدہ پہنچایا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی اس کامیاب ماڈل کو ریاست کے دیگر حصوں تک پھیلانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا امدادی پیکٹ، سیلاب متاثرہ شخص کے سر اور سینے پر جا گرا
بہار

ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا امدادی پیکٹ، سیلاب متاثرہ شخص کے سر اور سینے پر جا گرا

3 اکتوبر، 2026
بہار میں سیلاب کا قہر: آٹھ اضلاع میں 20 افراد ہلاک، سارن میں سات لاپتہ
بہار

بہار میں سیلاب کا قہر: آٹھ اضلاع میں 20 افراد ہلاک، سارن میں سات لاپتہ

3 اکتوبر، 2026
گنگا پاتھ کے ابتدائی الائنمنٹ طے، ڈی پی آر کی تیاری کا راستہ صاف
بہار

گنگا پاتھ کے ابتدائی الائنمنٹ طے، ڈی پی آر کی تیاری کا راستہ صاف

3 اکتوبر، 2026
گاندھی کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام، شاستری کی سادگی اور ملک کی خدمت آج بھی اہم: نتیش کمار
بہار

گاندھی کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام، شاستری کی سادگی اور ملک کی خدمت آج بھی اہم: نتیش کمار

2 اکتوبر، 2026
سارن میں سیلابی تباہی کے بیچ راحت و بچاؤ آپریشن تیز، 19 ٹیمیں میدان میں
بہار

سارن میں سیلابی تباہی کے بیچ راحت و بچاؤ آپریشن تیز، 19 ٹیمیں میدان میں

2 اکتوبر، 2026
 جمہوریت میں عوام ہی مالک ہیں: وزیر اعلیٰ
بہار

جمہوریت میں عوام ہی مالک ہیں: وزیر اعلیٰ

2 اکتوبر، 2026