اتوار، 4 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
شمس الہدیٰ کو صرف تاریخی ورثہ نہیں، زندہ تعلیمی ادارہ بنانا ہوگا: ابو الکلام قاسمی
شمس الہدیٰ کو صرف تاریخی ورثہ نہیں، زندہ تعلیمی ادارہ بنانا ہوگا: ابو الکلام قاسمی — photo 2
شمس الہدیٰ کو صرف تاریخی ورثہ نہیں، زندہ تعلیمی ادارہ بنانا ہوگا: ابو الکلام قاسمی — photo 3
1/3
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

شمس الہدیٰ کو صرف تاریخی ورثہ نہیں، زندہ تعلیمی ادارہ بنانا ہوگا: ابو الکلام قاسمی

Awaz E Bihar
•4 اکتوبر، 2026 کو 04:50 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

علم کی یہ صدیوں پرانی روایت صرف عمارت اور ماضی کی داستان بن کر رہ جائے گی۔مدارس کی تعلیمی صورتحال اورمدارس ملحقہ کنونشن کے لیے میٹنگ‘ مستقبل کے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

پٹنہ (اے بی این): تاریخی و سرکاری مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ، پٹنہ کی تعلیمی شناخت ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ ایک صدی سے زائد پرانا یہ ادارہ کبھی علم و ادب اور دینی و عصری تعلیم کا نمایاں مرکز سمجھا جاتا تھا، لیکن اساتذہ کی کمی اور تعلیمی انتظامی پیچیدگیوں نے اس کی تدریسی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔سب سے تشویشناک صورت حال جونیئر سیکشن کی رہی ہے۔ منظور شدہ تدریسی عہدوں کے باوجود اساتذہ کی شدید کمی رہی اور 2020 کے بعد داخلوں کا سلسلہ بھی متاثر ہوا۔ ایک وقت میں مدرسے کے 21 منظور شدہ تدریسی عہدوں کے مقابلے میں صرف چار اساتذہ موجود ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔بعد میں آؤٹ سورسسنگ کے ذریعے کچھ اساتذہ ضرور آئے ہیں لیکن تعلیمی حالت دگر گوں ہے ۔ اگر حکومت تاریخی ادارے کو جدید وسائل سے آراستہ کرنے کی بات کرتی ہے، تو خالی تدریسی عہدوں کو پُر کرنے، طلبہ کے داخلے بحال رکھنے اور کلاس روم میں معیاری تعلیم یقینی بنانے کی ذمہ داری کب پوری ہوگی؟
مذکورہ باتوں کے پس منظر میں مدارس کی تعلیمی صورتحال اور مدارس سے متعلق متعدد مسائل کے حل کے لیے آل بہار مدرسہ اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے کانفرنس ہال میں اتوار کو مدارس کنونشن کے انعقاد کے تعلق سے میٹنگ ہوئی ،جس میں ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے سیکڑوںارکان نے شرکت کی ۔
اس میٹنگ میںمدارس کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےمدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ کے سابق پرنسپل مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی نے کہا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اورملحقہ مدارس کا قیام اسی مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ کی مرہون منت ہیں ۔ لیکن موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اس کے تعلیمی معیار میں گراوٹ آچکی ہے ۔ اس کی ایک اہم وجہ مدارس میں اساتذہ کی شدید کمی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مدارس سے متعلق ریاستی حکومت کی جانب سے ۱۹؍اپریل ۲۰۲۲کو جاری نوٹیفکیشن نمبر ۳۹۵؍۳۹۶؍۳۹۷؍کی وجہ سے مدارس میں اساتذہ کی تقرری کی راہ مسدود ہوگئی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے ذریعہ مدارس کے اقلیتی درجہ اور اس کی خود مختاری پر حملہ کیاگیاہے،جو ایک منظم سازش ہے۔انہوںنے اس نوٹیفکیشن کو انتہائی ناقص قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف اہل مدارس کو ہوش کے ناخن لے کر اس کی شدید مخالفت کرنی ہوگی اور حکومت کو یہ باور کراناہوگا ورنہ مدارس ہمارے ہاتھوں سے نکل جائیں گے۔ مدرسہ شمس الہدیٰ کے کنونشن کا یہ اہم ایجنڈا ہے ، جس کے تحت مدارس کی منتظمہ کمیٹیوں سے رابطہ کرکے بیداری پیداکرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ حکومت کو یہ باور کراناہوگا کہ مدارس میں اساتذہ کی تقرری کا طریقہ اسکولوں اور کالجوں سے الگ ہے ۔ اسکول کے قوانین مدارس پر تھوپنے کی وجہ سے مدارس کانقصان ہورہاہے اور دشواری پیداہورہی ہے۔ حکومت کو یہ سمجھاناہوگا کہ مدارس کی تقرری مدارس کے اصول و ضوابط کے تحت کیے جاتے ہیں ۔ اس کے لیے حکومت پر دباؤ بناناہوگا تاکہ مدارس میں اساتذہ و دیگر عملے کی تقرری کی راہ جلد ہموار ہوسکے۔
مدرسہ شمس الہدیٰ کے پرنسپل مولانامشہوداحمد قادری ندوی نے کہا کہ مدارس میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے درس و تدریس کا عمل متاثرہورہاہے۔ اس کے لیے سیکنڈری ایجوکیشن ڈائریکٹر ذمہ دارہوتے ہیں۔ حکومت مدارس کےمسائل حل کرنا چاہتی ہے ، لیکن سرکاری حکام کے تبادلے کی وجہ سے مدارس کے مسائل جلد حل نہیں ہو پاتے ۔ اس کے لیے ہمیں حکومت پر دباؤ بنانا ہوگا۔
اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے صدر عبدالقدوس نے مدارس اور مدرسہ بورڈ سے متعلق متعدد نکات کو آئندہ کارروائی کے لیے نشان زد کرتے ہوئے مدارس کے انتظامی امور ، تعلیمی معیار ،بورڈ کے نظام کو بہتر بنانے اور مدارس کودرپیش عملی مشکلات کے حل کرنے اور آئندہ کارروائی کا لائحہ عمل تیار کرنے پر زوردیا۔محفوظ عالم نے کہا کہ مدارس کے تعلق سے میٹنگ تو بہت ہوتی ہے، لیکن اس کا فالو اپ نہیں ہوتا ،جس سے مدارس کے مسائل حل نہیں ہو پاتے ۔ اس کےلیے انہوں نے اہل مدارس کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا کہ وہ تنخواہ کے لیے تو سڑکوں پر نکلتے ہیں ،لیکن مدارس کے مسائل کے حل کے لیےکم نکلتے ہیں۔مولانا مظہرالحق عربی وفارسی یونیورسٹی کے ڈیولپمنٹ افسر انعام ظفر نے مدارس ملحقہ کنونشن کے موقع پر یادگاری مجلہ ’الشمس ‘کے خصوصی شمارے کی اشاعت کے تعلق سےکمیٹی کی تشکیل کی بات کہی ۔ اس کےعلاوہ استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے بھی تجویز پیش کی گئی ۔ میٹنگ سے خطاب کرنےوالوںمیں آرجے ڈی لیڈر سید محب الحسن ، ضیاءالحسن ، مولانا آفتاب عالم ، مولانامیکائیل اور مولانا کلیم اختر کے نام شامل ہیں۔ میٹنگ کی صدارت مولانا ابوالکلام شمسی نےکی ،جبکہ نظامت نجم الحسن نے کی ۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

بیلٹرون کے 20 ہزار سے زائد ملازمین ریاستی ملازم کا درجہ پانے کیلئے جدوجہد جاری
بہار

بیلٹرون کے 20 ہزار سے زائد ملازمین ریاستی ملازم کا درجہ پانے کیلئے جدوجہد جاری

4 اکتوبر، 2026
اننت سنگھ نیرج تنازع جے ڈی یو کے گلے کی ہڈی، صدر کا سخت پیغام ٹیم نتیش کمارکیسے سلجھائے گی بگڑتے معاملہ کو؟
بہار

اننت سنگھ نیرج تنازع جے ڈی یو کے گلے کی ہڈی، صدر کا سخت پیغام ٹیم نتیش کمارکیسے سلجھائے گی بگڑتے معاملہ کو؟

4 اکتوبر، 2026
گنڈک ندی میں سیلاب کی شدت کو ناسا کے سیٹلائٹ ڈیٹا نے بھی ریکارڈ کیا: وجے چودھری
بہار

گنڈک ندی میں سیلاب کی شدت کو ناسا کے سیٹلائٹ ڈیٹا نے بھی ریکارڈ کیا: وجے چودھری

3 اکتوبر، 2026
بہار کو صنعت و ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ
بہار

بہار کو صنعت و ہنرمندی کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ

3 اکتوبر، 2026
بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ
بہار

بکری پروری سے سیمانچل میں گلابی انقلاب ، 4اضلاع میں جیویکا دیدیوں نے بدلی معاشی منظر نامہ

3 اکتوبر، 2026
ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا امدادی پیکٹ، سیلاب متاثرہ شخص کے سر اور سینے پر جا گرا
بہار

ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا امدادی پیکٹ، سیلاب متاثرہ شخص کے سر اور سینے پر جا گرا

3 اکتوبر، 2026