اتوار، 11 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
پٹنہ میٹرو پر سمراٹ کا سخت رخ، 2028 تک تکمیل کا حکم
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

پٹنہ میٹرو پر سمراٹ کا سخت رخ، 2028 تک تکمیل کا حکم

Awaz E Bihar
•11 اکتوبر، 2026 کو 06:29 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 11 اکتوبر(اے بی این) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اتوار کو نہرو پتھ پر جاری پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے انکم ٹیکس گولمبر، ہائی کورٹ چوراہا اور ہنومان مندر کے قریب تعمیراتی مقامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے کاموں کی پیش رفت کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ میٹرو پروجیکٹ کی تعمیر سال 2028 تک مکمل کی جائے اور اس دوران معیار و حفاظت کے تمام مقررہ ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے نہرو پتھ پر شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے جے ڈی ویمنس کالج اور ہائی کورٹ چوراہا سے بہار میوزیم کے درمیان فٹ اوور برج تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کی تعمیر کے ساتھ عوامی سہولتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، اس لیے تعمیراتی کام اس انداز میں انجام دیے جائیں کہ لوگوں کی روزمرہ آمدورفت کم سے کم متاثر ہو۔وزیر اعلیٰ نے تعمیراتی مقامات کے آس پاس ٹریفک کے بہتر انتظام اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور تعمیراتی ایجنسیاں باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں، تاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عام لوگوں کو غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے افسران کو تعمیراتی کاموں کی باقاعدہ نگرانی کرنے اور پروجیکٹ کی پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کو راجدھانی کے ٹرانسپورٹ نظام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں کی رفتار بڑھانے کے ساتھ معیار، حفاظت اور شہری سہولتوں کے معاملے میں کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر منصوبہ بندی اور محکموں کے درمیان مؤثر تال میل سے ہی پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔معائنے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، کوآپریٹو وزیر رام کرپال یادو، سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی وزیر شیلا کماری سمیت مختلف محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔ ان میں پرنسپل سکریٹری ونئے کمار، پنکج کمار پال، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، پٹنہ میٹرو کے منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ کمار آر۔ پڈوکل کٹی، پرنو کمار، انیمیش کمار پراسر، پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ کندن کمار اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کارتیکے کے شرما شامل تھے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

پوجا پنڈالوں میں بجلی کے خطرات پر شکنجہ، خستہ تار فوراً بدلنے کا حکم
بہار

پوجا پنڈالوں میں بجلی کے خطرات پر شکنجہ، خستہ تار فوراً بدلنے کا حکم

11 اکتوبر، 2026
 پستہ ہاؤس اور پائریٹس آف گرل میں چھاپہ، ایکسپائر مصالحے تلف، ہزاروں کی غذائی اشیا ضبط
بہار

پستہ ہاؤس اور پائریٹس آف گرل میں چھاپہ، ایکسپائر مصالحے تلف، ہزاروں کی غذائی اشیا ضبط

10 اکتوبر، 2026
بہار کے ایک کروڑ 8 لاکھ پنشن یافتگان کے کھاتوں میں 1237 کروڑ روپے منتقل
بہار

بہار کے ایک کروڑ 8 لاکھ پنشن یافتگان کے کھاتوں میں 1237 کروڑ روپے منتقل

10 اکتوبر، 2026
کسان گنے کی کھیتی کا رقبہ بڑھائیں ، جدید تکنیک اپناکر آمدنی میں اضافہ کریں: سنجے کمار
بہار

کسان گنے کی کھیتی کا رقبہ بڑھائیں ، جدید تکنیک اپناکر آمدنی میں اضافہ کریں: سنجے کمار

10 اکتوبر، 2026
پورا ملک ایک نئے نظریئے کی تلاش میں ہے: سید سعادت اللہ حسینی
بہار

پورا ملک ایک نئے نظریئے کی تلاش میں ہے: سید سعادت اللہ حسینی

10 اکتوبر، 2026
زمین کے معاملات لٹکانے والے افسران کی خیر نہیں دلیپ جیسوال کا سخت انتباہ
بہار

زمین کے معاملات لٹکانے والے افسران کی خیر نہیں دلیپ جیسوال کا سخت انتباہ

9 اکتوبر، 2026