جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Awaz E Bihar•30 جولائی، 2026 کو 04:50 PM•34 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ہندوستان اور ممبئی کے تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔رہانے نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، "میں نے ہمیشہ اپنی بیٹنگ میں درست ٹائمنگ پر یقین رکھا ہے اور آج مجھے محسوس ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ اور اس کے تمام فارمیٹس کو خیرباد کہنے کا یہی مناسب وقت ہے۔ ڈومبیولی کے ایک چھوٹے سے لڑکے سے ہندوستانی ٹیم تک کے سفر میں، میں نے اس کھیل کو اپنا سب کچھ دیا۔ میری ہر اننگز اور ہر موقع کا صرف ایک ہی خواب تھا، ہندوستانی کیپ پہننا۔ میں نے ہمیشہ ملک اور ٹیم کو اپنی ذات پر فوقیت دی اور پوری ایمانداری کے ساتھ یہ کھیل کھیلا۔"انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا تھا، اس وقت سے ہندوستانی کرکٹ نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور گزشتہ 20 برس اس سفر کا حصہ بننا ان کے لیے باعثِ فخر رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہندوستانی کرکٹر کے طور پر ان کا باب ختم ہو گیا ہے، لیکن کرکٹ سے ان کا رشتہ برقرار رہے گا اور وہ نئی نسل کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنے تجربات اور اقدار انہیں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
رہانے نے ہندوستان کی جانب سے 85 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ بین الاقوامی اور 20 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے۔ ان کا آخری بین الاقوامی میچ جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ تھا۔ان کے کیریئر کی نمایاں کامیابیوں میں 2020-21 کے آسٹریلیا دورے پر ہندوستان کو 2-1 سے تاریخی ٹیسٹ سیریز جتوانا شامل ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہندوستان کے صرف 36 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد رہانے کی قیادت میں ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی تھی۔رہانے نے 2011 سے 2023 تک پھیلے اپنے 12 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 85 ٹیسٹ میچوں میں 38.46 کی اوسط سے 5077 رنز بنائے، جن میں 12 سنچریاں شامل ہیں۔ 90 ون ڈے میچوں میں انہوں نے 35.26 کی اوسط سے 2962 رنز اسکور کیے، جن میں تین سنچریاں شامل رہیں، جبکہ 20 ٹی-20 بین الاقوامی میچوں میں 20.83 کی اوسط اور 113.29 کے اسٹرائیک ریٹ سے 375 رنز بنائے۔انہوں نے ہندوستان کی قیادت چھ ٹیسٹ میچوں میں کی، جن میں سے ٹیم نے چار میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچ ڈرا رہے۔

شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026