جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

Awaz E Bihar•24 اگست، 2026 کو 05:38 PM•24 ویوز•3 منٹ پڑھیں

دھرو جورل (ناٹ آؤٹ 115) کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 9 وکٹ پر 503 رنز کا بڑا اسکور بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ سری لنکا نے اس کے جواب میں کھیل ختم ہونے تک اپنے 2 وکٹ صرف 8 رنز پر گنوا دیے۔ پرسدھ کرشنا اور مانَو سُتھار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا ابھی ہندوستان کے اسکور سے 495 رنز پیچھے ہے۔اس میچ کے پہلے 2 دن پوری طرح ہندوستان کے نام رہے ہیں۔ بارش نے ضرور دوسرے دن کافی وقت ضائع کیا۔ اگلے 3 دن بھی بارش کے اثر انداز ہونے کی پوری امید ہے۔ ایسے میں ہندوستانی گیند باز سری لنکا کی پہلی اننگز جلد از جلد سمیٹنے کی پوری کوشش کریں گے۔
ہندوستان نے چائے کے وقفے تک سری لنکا کے خلاف 8 وکٹ پر 475 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔ بارش آنے کے باعث دوسرا سیشن جلد ختم ہوگیا، دھرو جورل 95 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کھانے کے وقفے کے وقت 59 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے جورل نے اننگز کو سنبھالے رکھا اور اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری سے صرف 5 رنز دور تھے کہ 131.2 اوور میں بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ تاہم چائے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہونے کے بعد انہوں نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔ جورل نے 177 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 115 رنز کی اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ ان کے ساتھ پرسدھ کرشنا 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جیسے ہی پرسدھ نے چوکا لگا کر ہندوستان کے 500 رنز مکمل کیے، کپتان شبھمن گل نے فوراً دونوں کو واپس آنے کا اشارہ کردیا۔
کھانے کے وقفے کے بعد ہندوستان کی ساتویں وکٹ رشبھ پنت کی صورت میں گری۔ پنت نے 89 گیندوں میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد جورل کا ساتھ دینے آئے مانَو سُتھار نے 51 گیندوں میں صبر کے ساتھ 18 رنز بنائے، لیکن اس کے بعد پربھات جے سوریا کی گیند پر وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کو کیچ دے بیٹھے۔اس سے پہلے پنت اور جورل نے ساتویں وکٹ کے لیے 152 گیندوں میں 112 رنز کی اہم شراکت داری کی تھی، جس نے سارانش جین کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کو مشکل صورت حال سے نکالا اور ٹیم کا اسکور 400 کے پار پہنچایا۔
آؤٹ ہونے سے پہلے پنت نے 81 گیندوں میں اپنی 21ویں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کی، جبکہ جورل نے 97 گیندوں میں اپنی تیسری نصف سنچری بنائی۔ کھانے کے وقفے کے وقت 112 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 6/419 تھا؛ پنت 63 اور جورل 59 رنز پر کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد بارش کے باعث کھیل روکے جانے سے پہلے مہمان ٹیم نے مزید 56 رنز جوڑے۔ جب بارش کے باعث کھلاڑیوں کو میدان سے باہر جانا پڑا، اس وقت جورل 95 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور محمد سراج نے ابھی تک کوئی رن نہیں بنایا تھا۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتا فرنینڈو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پربھات جے سوریا اور کیشرا نووانتا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لہیرو کمارا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026
راشد نے چھ وکٹیں لیں، افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی
کھیل

راشد نے چھ وکٹیں لیں، افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

8 اگست، 2026