جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آئی پی ایل 2026: پنجاب کنگز کی نظریں تسلسل پر، چنئی سپر کنگز واپسی کے لیے بے تاب
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

آئی پی ایل 2026: پنجاب کنگز کی نظریں تسلسل پر، چنئی سپر کنگز واپسی کے لیے بے تاب

Awaz E Bihar•2 اپریل، 2026 کو 04:02 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے تاریخی میدان پر ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جہاں متوازن اور پُراعتماد پنجاب کنگز کا سامنا میزبان چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) سے ہوگا۔ پنجاب کی ٹیم اپنے افتتاحی میچ میں شاندار فتح اور کھلاڑیوں کی بہترین فارم کی بدولت اس مقابلے میں برتری کے ساتھ اتر رہی ہے، جبکہ چنئی سپر کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلے میچ کی ناکامی کو پیچھے چھوڑ کر جیت کی راہ پر واپس آنے کے لیے کوشاں ہے۔
پنجاب کنگز اپنے پہلے میچ میں شاندار جیت کے بعد اس مقابلے میں اتر رہی ہے۔ کوپر کونوولی نے 44 گیندوں پر 72 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور دباؤ کی صورتحال میں استحکام برقرار رکھا۔ پربھسمرن سنگھ نے 24 گیندوں پر 37 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، جبکہ کپتان شریس ایر نے بھی 11 گیندوں پر 18 رنز بنا کر رن ریٹ کو برقرار رکھا۔گیند بازی کے محاذ پر بھی پنجاب کے گیند بازوں نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے۔ وجے کمار ویشاک نے 4 اوورز میں 34 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور اہم مواقع پر وکٹ لے کر حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ یوزویندر چہل نے بھی کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے 28 رن دے کر 2 وکٹیں لیں، جبکہ مارکو جانسن نے ایک وکٹ حاصل کر کے متاثر کیا۔ دوسری طرف، چنئی سپر کنگز اپنے مایوس کن پہلے میچ کی ہار سے ابھرنے کی کوشش کر رہی ہے، جہاں ان کا بّلے بازی کا شعبہ مجموعی طور پر ناکام رہا تھا۔ جیمی اوورٹن ٹیم کے لیے مثبت پہلو رہے، جنہوں نے 36 گیندوں پر 43 رنز بنا کر گرتی ہوئی وکٹوں کے درمیان اننگز کو سنبھالا۔ کارتک شرما نے 18 اور سرفراز خان نے 17 رنز جوڑے، لیکن کوئی بھی بّلے باز اپنی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل نہ کر سکا۔گیند بازی کی بات کی جائے تو انشول کمبوج نے کسی حد تک مزاحمت کی اور 3 اوورز میں 27 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم، مجموعی طور پر گیند بازی میں وہ دھار نظر نہیں آئی جس کی سی ایس کے کی پہچان رہی ہے۔ پنجاب کنگز اپنے فارم میں موجود کھلاڑیوں اور متوازن گیند بازی پر انحصار کرے گی، جبکہ چنئی سپر کنگز اپنے سینئر کھلاڑیوں، جن میں رتوراج گائیکواڈ اور سنجو سیمسن شامل ہیں، سے بہتر کارکردگی کی امید کرے گی تاکہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر سکیں۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026