جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کے کے آر آکاش دیپ کی جگہ ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو شامل کرے گی
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

کے کے آر آکاش دیپ کی جگہ ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو شامل کرے گی

Awaz E Bihar•24 مارچ، 2026 کو 03:44 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) آکاش دیپ کے متبادل کے طور پر ودربھ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو آئی پی ایل 2026 کے لیے اپنے ساتھ جوڑے گی۔ کولکتہ میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران کے کے آر کے سی ای او وینکی میسور نے اس کا اعلان کیا۔
دوبے آئی پی ایل میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے اور سینئر سطح پر اب تک 11 میچ کھیلنے والے دوبے نے پچھلے ڈھائی برسوں سے مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2023 میں ایک ٹی 20 میچ میں ودربھ کی نمائندگی کی تھی۔ تاہم، انہوں نے گزشتہ سال ودربھ پرو ٹی20 لیگ میں اورنج ٹائیگرز کے لیے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے 2022 میں خریدا تھا لیکن چوٹ کی وجہ سے وہ باہر ہوگئے۔ وہ ممبئی انڈینس کے نیٹ گیندباز بھی رہ چکے ہیں۔ 28 سالہ دوبے نے پہلی بار 2019 میں اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے دوران توجہ حاصل کی تھی، جہاں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز تھے۔
کے کے آر پچھلے ایک ہفتے سے ٹرائلز کا انعقاد کرا رہی تھی اور آکاش دیپ کے علاوہ ہرشیت رانا کا بھی ممکنہ متبادل تلاش رہی تھی۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے دیگر گیند بازوں میں نودیپ سینی، کے ایم آصف، سمرجیت سنگھ، آکاش مدھوال اور سندیپ واریر شامل تھے۔
میسور نے کہا، "ہیڈ کوچ ابھیشیک نائر نے ممکنہ متبادل تلاش کرنے کے لحاظ سے بہت اچھا کام کیا ہے تاکہ کوچ ان متبادل کو دیکھ سکیں نیز ہماری ٹریننگ اور پریکٹس میچوں کا حصہ بن سکیں۔ یقینی طورپر ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے نے سب کی توجہ مبذول کرائی۔ کوچ بہت پرجوش تھے اور انہوں نے کہا،''یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہیں ہم آکاش دیپ کی جگہ اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے۔'
ابتدائی مقابلے مس کرنے جارہے متیشا پتیرانہ کے بارے میں میسور نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تیز گیند باز شرکت کر سکیں گے۔ کے کے آر کے ہیڈ کوچ ابھیشیک نائر نے حال ہی میں کہا تھا کہ پتیرانا اپریل کے وسط تک دستیاب ہوجائیں گے۔ پتیرانہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
میسور نے کہا، "ہم ان سے اور بورڈ (ایس ایل سی) کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم جلدی نہیں کرنا چاہتے؛ ان چیزوں میں وقت لگتا ہے۔ امید ہے کہ ہمیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔"
آکاش دیپ پیٹھ کے نچلے حصے کی چوٹ سے ٹھیک نہ ہونے کے بعد ہفتہ کو آئی پی ایل 2026 سے باہرہوگئے۔ وہ اس وقت سینٹر آف ایکسی لینس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں تقریباً تین ماہ لگیں گے۔ رانا گھٹنے کی انجری سے پریشان ہیں۔
دوبے فاسٹ باؤلنگ اٹیک سے جڑیں گے اس میں پتیرانہ، بلیسنگ مزاربانی، ویبھو اروڑہ، کارتک تیاگی اور عُمران ملک شامل ہیں۔ ٹیم میں کیمرون گرین بھی فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کے طور پر شامل ہیں۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026