جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
صلاح کا یادگار الوداعی ڈربی: لیورپول کی ایورٹن کے خلاف سنسنی خیز جیت
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

صلاح کا یادگار الوداعی ڈربی: لیورپول کی ایورٹن کے خلاف سنسنی خیز جیت

Awaz E Bihar•20 اپریل، 2026 کو 04:30 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

لیورپول نے اپنے روایتی حریف ایورٹن کو ان کے نئے 'ہل ڈکنسن اسٹیڈیم میں 1-2 سے شکست دے کر جہاں اپنی یورپی مقابلوں کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے، وہیں اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے اپنے آخری ڈربی میچ کو گول کر کے یادگار بنا دیا ہے۔33 سالہ مصری ونگر محمد صلاح، جنہوں نے رواں سیزن کے اختتام پر لیورپول چھوڑنے کا اعلان کر رکھا ہے، ایورٹن کے خلاف ایک بار پھر 'قہر' بن کر ٹوٹے۔
اس گول کے ساتھ ہی صلاح نے پریمیئر لیگ کے 'مرسی سائیڈ ڈربی' میچوں میں سابق کپتان اسٹیون جیرارڈ کے 9 گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صلاح کا کہنا تھا، "یہ جیت بہت اہم تھی۔ میرا مقصد ٹیم کا اعتماد بحال کرنا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے آخری ڈربی میں گول کر کے ٹیم کی فتح میں حصہ ڈال سکا۔
میچ کا آغاز ایورٹن کی جانب سے جارحانہ تھا، لیکن 29 ویں منٹ میں محمد صلاح نے بہترین فنشنگ کے ذریعے لیورپول کو برتری دلا دی۔ کھیل کے آخری لمحات تک مقابلہ برابر رہنے کے بعد، انجری ٹائم (اضافی وقت) میں کپتان ورجل وان ڈائیک نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو یقینی فتح دلائی۔
میچ کے بعد ورجل وان ڈائیک نے محمد صلاح کی تعریف کرتے ہوئے کہا"صلاح میدان کے اندر اور باہر ہمارے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اکثر کھلاڑیوں کی قدر ان کے جانے کے بعد ہوتی ہے، لیکن ہم ان کی موجودگی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وہ ایک بہترین ساتھی ہیں اور بقیہ پانچ میچوں میں بھی ان کا کردار کلیدی ہوگا۔
گزشتہ چند میچوں میں اپنی فارم سے جدوجہد کرنے والے صلاح اب دوبارہ رنگ میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے آخری تین میچوں میں تین گول اسکور کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب لیورپول کو چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کروا کر کلب سے بہترین انداز میں رخصت ہونا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026