جمعہ، 2 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سارن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کی بڑی مہم
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سارن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کی بڑی مہم

Awaz E Bihar
•2 اکتوبر، 2026 کو 03:19 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

20ٹیمیں راحت کے کام میں مصروف ،مختلف اضلاع سے سامان بھیجے گئے

سارن کے مختلف بلاکوں میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ریاستی حکومت اور آفات مینجمنٹ محکمہ جنگی پیمانے پر راحت اور بچاؤ کام انجام دے رہاہے۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی ہدایات کی روشنی میں، پورا انتظامی عملہ متاثرہ لوگوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے چوکنا ہے۔ سیلابی کا پانی نئے علاقوں میں داخل ہو نے کے سبب بچائو کے کام کو مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔
راحت اور بچاؤ کے کاموں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، سارن میں پہلے سے تعینات پانچ این ڈی آر ایف اور تین ایس ڈی آر ایف ٹیموں کے علاوہ، دیگر اضلاع سے اضافی دستے بھیجے گئے ہیں۔ بتیا، گوپال گنج، بھاگلپور اور سپول سے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں اور مدھوبنی، دربھنگہ، سمستی پور اور مشرقی چمپارن سے اضافی ایس ڈی آر ایف ٹیمیں سارن پہنچی ہیں۔ فی الحال، کل 20 ٹیمیں، جن میں 13 این ڈی آر ایف اور 7 ایس ڈی آر ایف ٹیمیں شامل ہیں، سارن میں راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔
آفات مینجمنٹ محکمہ کے حکام کے مطابق صورتحال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جدید وسائل سے پوری طرح لیس ہیں۔ تربیت یافتہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکار کشتیوں، لائف جیکٹس، لائف بوائز اور ڈیپ ڈائیو سیٹس کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ پانی سے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا انخلاء اور انہیں ریلیف کیمپوں تک پہنچانے کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ امدادی سامان کی تقسیم میں تیزی لانے کے لیے فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک 3,000 سے زیادہ راشن کے پیکٹ ایئر ڈراپ کیے جاچکے ہیں اور شام تک یہ تعداد 5,000 سے تجاوز کر جائے گی۔ اس کے علاوہ پڑوسی اضلاع سے بڑی مقدار میں امدادی سامان سارن بھیجا جا رہا ہے۔ پٹنہ سے 10000،سیوان سے 15ہزار ،بھاگلپور سے 5ہزار ،بکسر سے 5ہزار اور ویشالی سے 5ہزار سمیت کُل 40,000 راشن کے پیکٹ سارن کو روانہ کیے گئے ہیں، ۔ سیلاب زدگان کو عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے 75 ہزار پولی تھین شیٹس فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں دربھنگہ سے 25ہزار، مدھوبنی سے 20ہزار، سیتامڑھی سے 15ہزار، اور سمستی پور سے 15 ہزار شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ خوراک، پینے کے پانی اور طبی خدمات کی دستیابی کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت ہر متاثرہ خاندان کو امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کے لیے شہری اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (SEOC) کے ٹول فری نمبر 1070 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

جنتر منتر کے قریب اپوزیشن رہنماؤں سمیت سینکڑوں مظاہرین حراست میں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ
بہار

جنتر منتر کے قریب اپوزیشن رہنماؤں سمیت سینکڑوں مظاہرین حراست میں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ

2 اکتوبر، 2026
 گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد اور محبت کے اصولوں کو اپنا کر ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں: وزیر اعلی
بہار

گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد اور محبت کے اصولوں کو اپنا کر ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں: وزیر اعلی

2 اکتوبر، 2026
جدید تکنیک کی ٹریننگ سے ریاست میں ماہی پروری  کا تیزی سے فروغ، پیداوار میں اضافہ
بہار

جدید تکنیک کی ٹریننگ سے ریاست میں ماہی پروری کا تیزی سے فروغ، پیداوار میں اضافہ

2 اکتوبر، 2026
صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026