بہار کے سرکاری ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتے میں اضافہ

دستور کی دفعہ 29 نے ہم کواپنی تہذیبی ولسانی تحفظ کی ضمانت دی ہے اور دفعہ 30 (1 )تمام اقلیتوں کو اپنےتعلیمی ادارے قائم کرنے کاحق دیاہے،لیکن عدالتوں نے حق تعلیم کی تاویل وتشریح کچھ ایسے انداز میں کرنی شروع کی جس سے مدارس پر زد پڑنے لگی
ملک کے دینی مدارس نے اسلامی تہدیب وثقافت اور مذہبی روایات کے تحفظ میں تاریخی کردار ادا کیا، ان اداروں کے خدمات اور ان کے وجود کی تاریخی ضرورت سے انکار ممکن نہیں،یہ دینی درسگاہیں آئین ہند کے دفعات کے تحت قائم ہیں؛ کیوں کہ آرٹیکل 30 کے اختیارات بغیر تعلیم اورسندکے زبان وثقافت کاتحفظ نہیں کرسکتا۔جاری ریلیز کے مطابق امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے امیرشریعت مولانااحمدولی فیصل رحمانی نے اپنے کلیدی خطاب میں مدارس اسلامیہ کنونشن میں اس امر کا اظہار کیا۔
امیرشریعت نے آئین ہندکی روشنی میں دینی مدارس ومکاتیب کے قیام کاقانونی تجزیہ پیش کیا،اور فرمایا کہ دستور کی دفعہ 29 نے ہم کواپنی تہذیبی ولسانی تحفظ کی ضمانت دی ہے اور دفعہ 30 (1 )تمام اقلیتوں کو اپنےتعلیمی ادارے قائم کرنے کاحق دیاہے،لیکن عدالتوں نے حق تعلیم کی تاویل وتشریح کچھ ایسے انداز میں کرنی شروع کی جس سے مدارس پر زد پڑنے لگی۔ انہوں نے مختلف عدالتوں کے ذریعہ ہونے والے فیصلوں کابھی تجزیہ پیش کیااور اسکرین کے ذریعہ سن واراس کی نشان دہی کی اور تفصیل سے بتایاکہ ہم کوقانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مدارس کیسے قائم کرنے ہیں اور اس کوتحفظ بخشناہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے بہت تفصیل کے ساتھ قانونی نکات بھی بیان فرمائے اورکہاکہ یہ سب ویب سائٹ کے ذریعہ فراہم کردئے جائیں گے۔
امارت شرعیہ کے نائب امیرشریعت مولاناشمشادرحمانی صاحب نے کہاکہ اس ملک کی تحریک آزادی میں علماء کی بڑی قربانیاں رہی ہیں ؛لیکن سازش کے تحت اس کوبدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے ،ہم کو قانونی طریقے پر اس کاجواب دیناہے جس کی طرف حضرت امیرشریعت نے بھی رہنمانی کی ہے ۔
ناظم امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ،جھارکھنڈومغربی بنگال مولانامفتی محمدسعیدالرحمن قاسمی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کااستقبال کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک کوبنانے اورسنوارنے میں ان مدارس کی ناقابل فراموش قربانیاں رہی ہیں، اس وقت جہاں ایک طرف ہم کو مدارس کی حفاظت کرنی ہے وہیں مدرسے کے داخلی نظم وانتظام کو بھی درست رکھنا ہے ،حضرت امیرشریعت مدظلہ کی طرف سے جو لائحہ عمل پیش کیا جائےاس کوتوجہ اور غور سے سننا ہے ۔

مولانامفتی محمدانظارعالم قاسمی صدرقاضی شریعت نے بچوں کے حفظان صحت کے تعلق سے چند بنیادی قوانین کی طرف اشارہ کیااور ان خطرات کی بھی نشان دہی کی ،جس سے پاکسوقانون سے بچنے کی تدبیربھی بتلائی ۔
مولانامفتی محمدسہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے امارت شرعیہ کی سوسالہ مختصرتاریخ ،امراء شریعت کی دینی وملی خدمات پرتفصیل سے روشنی ڈالنی۔اور کہاکہ ہمارے اکابر نے مدارس اسلامیہ کے تحفظ وبقا کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہےاور موجودہ امیرشریعت مدظلہ اس سلسلہ میں فکرمندبھی ہیں اور عملی اقدامات بھی کررہے ہیں ،آج کااجتماع ان کی فکررسا کاہی نتیجہ ہے۔
مولانامفتی وصی احمدقاسمی نائب قاضی شریعت نے مدارس کے ملازمین کے تنخواہوں کے مسئلہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی،اس کنونشن سے مولانا مفتی محمد نوشاد نوری قاسمی استاذ ادب وفقہ دار العلوم وقف دیوبند نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنا ہے کہ پروپیگنڈ اکیا گیا کہ مدرسوں میں دہشت گرد ہے اور حقییقت یہ ہے کہ دہشت میں مدرسے ہیں موجودہ وقت میں ہمیں شعور سے کام لینا چاہیے ،مولاناابوالکلام شمسی ،مولانارضوان احمد اصلاحی امیرجماعت اسلامی حلقہ بہار،پروفیسرشکیل احمدقاسمی ، مولاناسیف الرحمن رحمانی جامعہ رحمانی مونگیر،مولاناابراراحمدصاحب اڈیشہ ، مولانامحب اللہ قاسمی،مولاناضمیرالدین قاسمی بنگال ،مولانامحمدانورقاسمی جھارکھند،مولاناآفتاب عالم ندوی جھارکھنڈنے خطاب کیااوراپنی قیمتی آراء پیش کئے ۔
ناظم امارت شروعیہ نے مختلف آرا کی روشنی میں بہت ہی اہم تجاویزپیش کی، جنہیں تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے منظورکیا۔اجلاس کی نظامت مولانا مفتی سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے کی تجاویز پیش کییں۔
admin