کارتک پورنیما کے موقع پر عقیدت مندوں نے ندیوں میں آستھا کی ڈبکی لگائی


سال 2027 تک اے آئی اور مشین لرننگ پر مبنی گلوبل ڈیلیوری سینٹر قائم کرنے کی تجویز، تقریباً 200 اعلیٰ مہارت اور روزگار پیدا کئے جائیں گے
پٹنہ، 24 نومبر :(اے بی این ) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی موجودگی میں آج لوک سیوک آواس واقع ’سنکلپ‘ آڈیٹوریم میں محکمہ اطلاعات و ٹیکنالوجی اور اے آئی کمپنی ٹائیگر اینالیٹکس انڈیا کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان بہار میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)اور مشین لرننگ پر مبنی گلوبل ڈیلیوری سینٹر کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کے تحت سال 2027 تک گلوبل ڈیلیوری سینٹر قائم کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے ذریعے ریاست کے تقریباً 200 نوجوانوں کے لیے اعلیٰ مہارت پر مبنی تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس اہم منصوبے کا بنیادی مقصد بہار کو ملک کے اہم اے آئی ایکو سسٹم ہب کے طور پر ترقی دینا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے طلبہ و طالبات، نوجوانوں، تکنیکی ماہرین اور سرکاری افسران کو مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرانا ہے۔اس سینٹر کے ذریعے نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں اور مہارتوں کو فروغ ملے گا۔ ساتھ ہی انہیں مستقبل کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مطابق روزگار، خود روزگاری اور کاروبار کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔ اس سے ریاست میں تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل معیشت بھی مضبوط ہوگی۔بہار حکومت کے ذریعہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول تیار کرنے کے مقصد سے Bihar IT Policy 2024' بہاربہار GCCPolicy 2026اور AI Policy 2026جیسی پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں۔ ان پالیسیوں کے تحت کمپنیوں کو مالی مراعات، جدید تکنیکی بنیادی ڈھانچہ اور کاروبار قائم کرنے میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔اے آئی اور مشین لرننگ پر مبنی گلوبل ڈیلیوری سینٹر کے قیام سے بہار کے آئی ٹی اور اے آئی ایکو سسٹم کو مزید تقویت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے نوجوانوں کو جدید تکنیکی شعبوں میں روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اور دیگر قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے بھی بہار میں سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے۔ اس منصوبے میں ٹائیگر اینالیٹکس انڈسٹری پارٹنر کا کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر اطلاعات و ٹیکنالوجی اور شہری ترقیات و رہائش کے وزیر جناب نتیش مشرا، محکمہ اطلاعات و ٹیکنالوجی کے سکریٹری مسٹر ابھیے کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، ٹائیگر اینالیٹکس کے نائب صدر اور گلوبل ہیڈ جناب بدریش پرکاش سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
admin







