مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
بہار

تہوار کے پیش نظر بہار سے 155 بین ریاستی بسیں ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ

Awaz E Bihar1 منٹ کی پڑھائی

اسپیشل انٹر اسٹیٹ بسیں 5 سے 20 نومبر تک چلیں گی،ٹکٹ میں سبسڈی:وزیر

ریاستی حکومت نے تہوار کے موسم میں بیرون ریاست سے واپس آنے والے لوگوں کا خاص خیال رکھا ہے۔ تہوار کے موسم میں مسافروں کو ان کے گھروں تک آسان اور سستا سفر فراہم کرنے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ دامودر راوت نے جمعرات کو 155 بین ریاستی بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ بسیں پھلواری شریف بس ڈپو سے روانہ ہوئیں۔ وزیر نے بتایا کہ بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایس آر ٹی سی) کی بسوں پر یکم نومبر سے تقریباً 6 لاکھ روپے کی سبسڈی کے ساتھ 746 ٹکٹ بک کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی کوششوں سے چھٹھ تہوار کے دوران پردیسی بہاریوں کو کافی سہولت ملے گی۔ کارپوریشن نے اے سی، نان اے سی، سیٹر اور سلیپر کلاس بسیں فراہم کی ہیں۔ بسوں کی تعداد جلد 200 تک بڑھا دی جائے گی۔

وزیر نے بتایا کہ اسپیشلانٹر اسٹیٹ بسیں 5 سے 20 نومبر تک چلیں گی۔ اس اسکیم کے تحت، 155 بسیں پٹنہ، مظفر پور، گیا، پورنیہ، دربھنگہ، اور بھاگلپور ڈویژنوں سے دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے لیے چلائی جائیں گی۔ ان میں سے 32 بسیں کارپوریشن کی ملکیت ہیں اور 123 پی پی پی ماڈل کے تحت چلائی جا رہی ہیں۔ بسوں میں مسافروں کے لیے پانی اور دہی کا انتظام کیا جاتا ہے۔جن شہروں کے لیے بسیں چلیں گی ان میں - دہلی 77 ہریانہ 60-، جھارکھنڈ - 12، اتر پردیش - 3 ،مغربی بنگال - 3۔ ٹوٹل 155بسیں چلائی جائیں گی۔

بہار کی مزید خبریں

سب دیکھیں