وزیر اعلیٰ نے چھٹھ تہوار کی تیاریوں کے سلسلے میں گنگا گھاٹوں کا معائنہ کیا


پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے وزیر سنجے کمار سنگھ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ بقیہ شکایتوں کے تصفیے میں محکمہ فوری کارروائی کرے۔
بہار میں ہر گھر نل کا جل یوجنا کے تحت دیہی خاندانوں کو باقاعدہ پینے کا پانی دستیاب کرانے اور واٹر سپلائی سے متعلق مسائل کے فوری حل کی سمت میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی شکایت ازالہ کا نظام مؤثر رول ادا کر رہا ہے۔
محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق 15 اگست 2025 سے 02 نومبر 2026 تک موصولہ شکایتوں میں 98.95 فیصد کا تصفیہ کیا گیا ہے۔ جبکہ 15 اگست 2025 سے 31 مارچ 2026 تک موصولہ شکایتوں میں 99.99 فیصد کا تصفیہ کیا گیا۔ وہیں، ایک اپریل 2026 سے 02 نومبر 2026 تک موصولہ شکایتوں میں 98.4 فیصد کا حل کیا گیا۔ بقیہ شکایتوں کے تصفیے کے لیے محکمہ پوری تندہی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے وزیر سنجے کمار سنگھ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ بقیہ شکایتوں کے تصفیے میں محکمہ فوری کارروائی کرے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی کہ "ہر گھر نل کا جل" سے متعلق شکایتوں کے تصفیے میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی پائے جانے پر متعلقہ عہدیدار اور انجینئروں پر کارروائی کی جائے۔
عام شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ نے ٹول فری نمبر 18001231121، 155367 اور 18003451121 جاری کیے ہیں۔ ان نمبروں پر صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ واٹس ایپ - 8544429024 پر شکایت کنندہ کو وارڈ نمبر، گاؤں، پنچایت، بلاک، ضلع، نام، موبائل نمبر اور شکایت کی قسم فراہم کرانی ہوگی۔ ساتھ ہی ای میل - [email protected]، نل جل شکایت ایپ اور ویب سائٹ www.phedcgrc.bihar.gov.in کے ذریعے بھی شکایت درج کرانے کا نظام قائم کیا گیا ہے۔
وزیر نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ہر دیہی خاندان تک صاف پینے کے پانی کی دستیابی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کا ایک ہی مقصد ہے کہ تمام بہار کے لوگوں کو بلا تعطل اور مسلسل پانی کی سپلائی ہوتی رہے۔
admin







