مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
بہار

وزیر اعلیٰ نے چھٹھ تہوار کی تیاریوں کے سلسلے میں گنگا گھاٹوں کا معائنہ کیا

Awaz E Bihar1 منٹ کی پڑھائی

مسٹر چودھری نے چھٹھ پوجا کے دوران مائیک کے ذریعے گھاٹوں پر دستیاب سہولتوں، حفاظتی انتظامات اور دیگر ضروری اطلاعات سے ورت رکھنے والوں اور عقیدت مندوں کو مسلسل آگاہ کرنے کی ہدایت دی

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے چھٹھ تہوار 2026 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو پٹنہ میں دریائے گنگا کے مختلف گھاٹوں کا معائنہ کیا۔

مسٹر چودھری نے افسران کو چھٹھ کا ورت رکھنے والوں اور عقیدت مندوں کی سہولت، حفاظت، صفائی ستھرائی اور آمد و رفت کو آسان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گھاٹوں پر تمام ضروری تیاریاں وقت پر مکمل کر لی جائیں، تاکہ ورت رکھنے والوں کو سورج کو ارگھ دیتے وقت کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری گھاٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ساتھ وجے کمار چودھری و دیگر اعلیٰ افسران

وزیر اعلیٰ نے آج اسٹیمر کے ذریعے نسر ی گنج گھاٹ سے معائنے کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے کلکٹریٹ گھاٹ، گاندھی گھاٹ، پہلوان گھاٹ، گلابی گھاٹ، چودھری ٹولہ گھاٹ، پتھری گھاٹ اور گائے گھاٹ سے بھدر گھاٹ ہوتے ہوئے مہاویر گھاٹ تک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو دریائے گنگا میں پانی کی سطح اور بہاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے گھاٹوں پر حفاظت کے پختہ انتظامات کرنے اور مضبوط بیریکیڈنگ کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گھاٹوں تک پہنچنے والے راستوں اور دریا کے کنارے کی سڑکوں پر بھی بیریکیڈنگ یقینی بنانے کو کہا۔

مسٹر چودھری نے چھٹھ پوجا کے دوران مائیک کے ذریعے گھاٹوں پر دستیاب سہولتوں، حفاظتی انتظامات اور دیگر ضروری اطلاعات سے ورت رکھنے والوں اور عقیدت مندوں کو مسلسل آگاہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گھاٹوں تک پہنچنے کے لیے آمد و رفت کا آسان انتظام کرنے اور صفائی ستھرائی کے معاملے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کو کہا۔

بہار کی مزید خبریں

سب دیکھیں