بہار کے 20 ہزار ریٹائرڈ مدرسہ و سنسکرت اساتذہ کے بقایاجات کا معاملہ پھر گرمایا


وزیر شراون کمار نے نالندہ میں دو فیکٹریوں کا افتتاح کیا
پٹنہ، 12 نومبر:(اے بی این ) دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نالندہ ضلع میں جمعرات کو دو نئے کارخانے شروع کیے گئے۔ اس کا افتتاح محکمہ دیہی ترقیات اور محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر جناب شرون کمار نے کیا۔ انہوں نے نورسرائے بلاک کے گاؤں پرمانند بیگھہ میں شری فوجی انٹرپرائزز کے نام سے نمکین مکسچر بنانے والی فیکٹری اور بین بلاک کے گاؤں بین میں خوشبو پیپر پلیٹ مینوفیکچرنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کم پتل مینوفیکچرنگ فیکٹری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس طرح کی صنعتوں، خاص طور پر چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو شروع کرنا صنعت کاری کو فروغ دینے کی ایک مضبوط پہل ہے۔ ایسی صنعتوں کی مدد سے مقامی سطح پر بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ مقامی لوگوں کو روزگار کی تلاش میں شہروں میں نہیں جانا پڑے گا، وہ اپنے ہی گاؤں اور بلاک میں روزگار حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میں چھوٹی اور مائیکرو صنعتوں کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں کئی خصوصی پالیسیاں تیار کی گئی ہیں۔ مالی امداد سے لے کر مناسب رہنمائی تک مختلف اسکیموں کے ذریعے منڈی، وسائل اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان چھوٹے درجے کی صنعتوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ان کے قیام کے لیے کم سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سے بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے۔ یہ خاص طور پر اس علاقے کی خواتین اور نوجوانوں کے لیے خود روزگار کا ایک اچھا ذریعہ بن جائے گا۔
admin







