پنچایتوں میں اب 20 کلوواٹ کے سولر پینل لگیں گے

مجرموں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک گولی منیر تھانہ انچارج کی وردی کو چھوتی ہوئی نکل گئی
پٹنہ، 6 نومبر (اے بی این) پٹنہ ضلع کے منیر تھانہ علاقے میں جمعہ کو بہار اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور پٹنہ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس اور مجرموں کے درمیان تصادم میں 3 مجرم مارے گئے۔پٹنہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کارتیکے کے۔ شرما نے بتایا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے چلائی جا رہی خصوصی مہم کے دوران پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیرپور گاؤں میں کچھ مجرم کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر بہار ایس ٹی ایف اور پٹنہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔چھاپہ ماری کے دوران پولیس ٹیم کے موقع پر پہنچتے ہی مجرموں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ مجرموں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک گولی منیر تھانہ انچارج کی وردی کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ پولیس ٹیم کے دیگر ارکان کو بھی نشانہ بنا کر گولیاں چلائی گئیں۔ اس کے بعد پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس میں 3 مجرم زخمی ہو گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ پولیس نے تینوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت جے پرکاش رائے، ببْلو یادو اور راجا شرما عرف سورج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں مجرم منیر تھانہ مقدمہ نمبر 1042/26 میں مطلوب تھے۔ یہ معاملہ 18 اکتوبر 2026 کو منیر تھانہ علاقے کے بییاپور میں ہوئی فائرنگ سے متعلق ہے۔
اس واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے ایک کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی، جبکہ دوسرا شخص ابھی زیر علاج ہے۔اس معاملے میں پولیس نے اصل سازشی راجیش رنجن عرف راجیش مکھیہ کو پہلے ہی گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی تھی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک دیسی کٹا، 2 دیسی پستول، 9 کارتوس اور 6 خالی کارتوس کے کھوکھے برآمد کیے ہیں۔
admin