منگل، 6 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
روہتاس میں نیا ٹاؤن شپ قائم کیا جائے گا: سمراٹ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

روہتاس میں نیا ٹاؤن شپ قائم کیا جائے گا: سمراٹ

Awaz E Bihar
•6 اکتوبر، 2026 کو 02:04 PM•4 ویوز•8 منٹ پڑھیں

وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے آج روہتاس ضلع کے شیوساگر بلاک کے کروپ پنچایت واقع پی ایم شری سینٹرل اسکول میں نو تعمیر شدہ فلکیات کی تجربہ گاہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے طلبہ و طالبات سے گفتگو کی اور ان کے تیار کردہ مختلف سائنسی ماڈلز کا مشاہدہ کیا۔ طلبہ نے وزیر اعلیٰ کو اپنے سائنسی ماڈل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے کلاس روم میں جا کر طلبہ سے تعلیم کے معیار کے بارے میں گفتگو کی اوروہاں موجود اساتذہ سے بھیمعلومات حاصل کیں۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اسکول احاطے میں جیویکا، محکمہ زراعت، محکمہ صحت، محکمہ توانائی، محکمہ دیہی ترقیات اور محکمہ پنچایتی راج سمیت دیگر محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ نے تقریباً 400 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے تین روزہ ’سیوا سیتو ابھیان‘ اور ’سہیوگ شیویر‘ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اس علاقے کے سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر آئندہ پانچ برسوں میں یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد تقریباً 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مارچ سے قبل ساسارام اور اورنگ آباد شہروں تک سون ندی کا پانی پہنچانے کا کام مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ سون ندی کے پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدے کے بعد بہار کو سون ندی کے پانی کا تقریباً تین چوتھائی حصہ حاصل ہوا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ نے روہتاس کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کوبتاتے ہوئے کہا کہ یہاں قائم ہونے والی نئی ٹاؤن شپ کا نام ’روہتاس‘ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’سہیوگ شیور‘ ماہ میں دو مرتبہ منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ ’سیوا سیتو ابھیان‘ 6 سے 8 اکتوبر تک تین دن جاری رہے گا۔ اس کا مقصد عام لوگوں کے مسائل کا مقامی سطح پر حل یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیوگ شیویر میں موصول ہونے والی کسی درخواست پر فیصلہ دینے میں متعلقہ افسر یا ملازم اگر 30 دن کی مقررہ مدت سے تجاوز کرتا ہے تو اسے براہ راست معطل کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں اور افسران سے گاؤں گاؤں جا کر عوام کے مسائل حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے ساتھ ترقی ہوگی اور ’سب کے ساتھ، سب کی ترقی‘ کے جذبے کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کی قیادت میں سال 2005 میں جیویکا گروپوں کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی مہم شروع ہوئی تھی۔ اس وقت بہار میں خواتین کے ہاتھ میں تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے کا بازار تھا، جو آج بڑھ کر تقریباً 1.36 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں تقریباً 50 لاکھ ’لکھ پتی دیدیاں‘ بنائی جا چکی ہیں، جبکہ 40 لاکھ خواتین کو ’پشو سکھی‘ کے طور پر بااختیار بنانے کا کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل مکانی روکنے کے لیے حکومت روزگار اور صنعت کے مواقع میں اضافہ کر رہی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے عزم کے تحت ایک کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد ہے کہ 2030 سے قبل بہار کا کوئی غریب شخص مزدوری کے لیے ریاست سے باہر جانے پر مجبور نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ روہتاس اورقرب وجوار کے علاقوں میں ماں تاراچنڈی مندر، گپتا دھام، ماں تِتلا بھوانی دھام، یکشنی بھوانی دھام اور چوراسن دھام سمیت متعدد اہم سیاحتی مقامات موجود ہیں۔ ان علاقوں کی ترقی کے لیے محکمہ سیاحت، محکمہ جنگلات، محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل سمیت مختلف محکموں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان مقامات پر تقریباً 50 ہزار افراد آتے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں یہ تعداد کم از کم 5 لاکھ تک پہنچائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کے بچوں کو بہتر تعلیم کے لیے پٹنہ، دہلی، ممبئی اور کوٹا جیسے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے، اس کے لیے ریاست میں ماڈل اسکول اور سشکت ودیالیہ جیسی تعلیمی سہولیات کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 3.5 لاکھ بچے اس نظام کے تحت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کوٹا کے اساتذہ کو جوڑنے کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔ ’ودیار تھی ساتھی ایپ‘ کے ذریعے بہار کے بچوں کو رات کے وقت بھی آن لائن اساتذہ سے پڑھنے کی سہولت حاصل ہو رہی ہے۔ جے ای ای اور نیٹ جیسے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے بچوں کو گھر اور بلاک کی سطح پر بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنے کی سمت میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی کے بعد طویل عرصے تک بہار میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی تعداد محدود رہی۔ سال 2026 تک ریاست میں 272 ڈگری کالج تھے۔ اس کے بعد حکومت نے 15 جولائی کو 211 بلاکو میں بیک وقت ڈگری کالج قائم کیے۔ ان کالجوں میں اساتذہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے اور ملک کے مختلف ممتاز اداروں میں تدریس سے وابستہ اساتذہ کو بہار میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کی قیادت میں بہار میں بجلی کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ آج ریاست میں تقریباً 1 کروڑ 93 لاکھ خاندانوں کے پاس بجلی کا کنکشن ہے، جن میں تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ خاندانوں کا گزشتہ ایک سال سے بجلی کا بل صفر رہا ہے۔ حکومت کا مقصد عام لوگوں کی زندگی کو آسان بناتے ہوئے بہار کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہار سے ہونے والی نقل مکانی روکنے کے لیے ریاست میں صنعت اور روزگار کے مواقع بڑھائے جا رہے ہیں۔ حکومت ملک اور دنیا کے لوگوں کو بہار میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کر رہی ہے، تاکہ نوجوانوں کو ریاست میں ہی روزگار اور خود روزگار کے مواقع حاصل ہو سکیں۔ ’لکھ پتی دیدی‘، ’پشو سکھی‘ اور دودھ کی پیداوار جیسے شعبوں کے ذریعے دیہی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں سڑک، آبپاشی اور نکاسی آب سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی تقریب میں 400 کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور پانی نکاسی سے متعلق کام عوام کے نام وقف کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنارس-رانچی راستے کی تعمیر کے دوران پہاڑ کے اندر سے کٹنگ کر کے سڑک تیار کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں گڈ گورننس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تقریباً 5 ہزار پولیس دیدیوں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون توڑنے اور امن و قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی مجرمانہ واقعے کی صورت میں 24 گھنٹے کے اندر پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی یقینی بنانے کا ہدف ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے خوشحال بہار کا خواب دیکھا ہے۔ بہار حکومت ان دونوں مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سیوا سیتو ابھیان‘ بھی اسی وسیع کوشش کا حصہ ہے، جس کے ذریعے حکومت کو عام لوگوں سے براہِ راست جوڑ کر ان کے مسائل کا حل کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ روہتاس کی تاریخی سرزمین نے ملک کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیر شاہ سوری اور شہنشاہ اشوک سے وابستہ اس سرزمین کی اپنی منفرد شناخت ہے۔ حکومت روہتاس کی ترقی اور سیاحتی امکانات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
تقریب میں عوامی نمائندوں اور افسران نے شال،مومینٹو اور پودا پیش کرکے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
پرو گرام میں محکمہ خوراک و صارفین کے تحفظ کے وزیر جناب اشوک چودھری، کھیل کی وزیر محترمہ شریسی سنگھ، رکن پارلیمنٹ جناب اوپیندر کشواہا، اراکین اسمبلی جناب مراری پرساد گوتم،رکن اسمبلی مسز محترمہ سنیہ لتا،رکن اسمبلی جناب آلوک سنگھ،رکن اسمبلی جناب وشیشٹھ سنگھ،رکن اسمبلی جناب ناگیندر چندروَنشی، رکن اسمبلی جناب راجیو رنجن سنگھ،رکن اسمبلی جناب وشال پرشانت سمیت دیگر عوامی نمائندگان، چیف سکریٹری مسٹر پرتیہ امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری و محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ، محکمہ تعمیراتِ سڑک کے سیکریٹری جناب پنکج کمار پال، ڈی جی پی مسز پریتا ورما، شاہ آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جناب ستیہ پرکاش، ضلع مجسٹریٹ مسٹر دیپک کمار مشرا،ایس پی مسٹر راج سمیت دیگر افسران اور بڑی تعداد میں طلبہ،طالبات ،اساتذہ اور عام لوگ موجود تھے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت، 15 روزہ خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
بہار

خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت، 15 روزہ خصوصی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

6 اکتوبر، 2026
فرضی دستاویزات پر سختی، ٹینڈر میں شفافیت لازمی: وزیر نیتییش مشرا
بہار

فرضی دستاویزات پر سختی، ٹینڈر میں شفافیت لازمی: وزیر نیتییش مشرا

6 اکتوبر، 2026
تمام پولیس افسران پولیس اسٹیشن آنے والے متاثرین سے اچھا سلوک کریں: اے ڈی جی
بہار

تمام پولیس افسران پولیس اسٹیشن آنے والے متاثرین سے اچھا سلوک کریں: اے ڈی جی

6 اکتوبر، 2026
ترجمے کا کام زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے
بہار

ترجمے کا کام زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے

6 اکتوبر، 2026
تجسس سوالات کی طرف لے جاتا ہے، سوالات تحقیق کی طرف، اور تحقیق حل کی طرف:وزیر تعلیم
بہار

تجسس سوالات کی طرف لے جاتا ہے، سوالات تحقیق کی طرف، اور تحقیق حل کی طرف:وزیر تعلیم

6 اکتوبر، 2026
وزیر اعلیٰ نے ساسارام میں 122.39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 2 لین ساسارام بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا
بہار

وزیر اعلیٰ نے ساسارام میں 122.39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 2 لین ساسارام بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا

6 اکتوبر، 2026